جیکب آباد میں بھوک اور بے روزگاری سے تنگ آکر نوجوان نے خودکشی کر لی

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں بھوک اور بے روزگاری سے تنگ آکر نوجوان نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدودمیں واقع قصبہ سوہنو لاشاری میں بھو ک اور بے روزگاری سے تنگ آکر 25سالہ عبدالغفار لاشاری نے خود پر ٹی ٹی پسٹل کے فائر کرکے خودکشی کر لی، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش سول ہسپتال منتقل کی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی گئی ہے نوجوان کے والد رانجھن لاشاری نے بتایا کہ عبدالغفار کی سات ماہ کی بیٹی بیمار تھی جس کے علاج کے پیسے نہیں تھے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار تھا کھانے کے لالے تھے علاج کیسے کرواتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں