اولڈھم میں کمیونٹی لیڈر سدرا افضال کی جانب سے آٹزم فیملی سپورٹ تنظیم کے دفتر کا افتتاح کیا گیا

Spread the love


اولڈھم عارف چودھری
اولڈھم میں  آٹزم فیملی سپورٹ فلاحی و رضا کار تنظیم کی چئیر پرسن سدرہ افضال کی کاوشوں سے  آٹزم اور سیکھنے کی معذوری میں مبتلا بچوں کے لیے سنسری روم و یب کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ مئیر راچڈیل فیصل رانا، مئیر بری طاہر رفیق سالیسٹر نے خصوصی شرکت کر کے سنسری روم و یب کا افتتاح کیا ۔ آٹزم فیملی سپورٹ میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی عائزہ، جہیدہ ،کرن اور ثوبیہ کو خصوصی شیلڈز دی گئیں ۔ افتتاح کے پر مسرت موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ۔ اولڈہم سیکھنے کی معذوری اور آٹزم کے بچوں کو دی جانے والی سہولیات میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والی لورا فینیگن کے علاوہ آٹزم اور سیکھنے کی معذوری میں مبتلا بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی ۔مئیر راچڈیل فیصل رانا نے کہا کہ یہ ایک بہترین پروجیکٹ ہے،اور اس طرح کے مزید اقدامات کی بہت ضرورت ہے۔ کمیونٹی کا اس طرح شامل ہونا بچوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔مئیر بری طاہر رفیق نے کہا کہ میں آج اس افتتاحی تقریب میں شرکت پر بہت خوش ہوں۔ ذاتی تجربے کی بنیاد پر میں جانتا ہوں کہ ایسی سہولیات خاندانوں کے لیے کتنی اہمیت رکھتی ہیں، عائزہ نور -جیہیدہ بیگم – کرن بشیر – اور دوسروں کا کہنا تھا ۔کہ​​ یہاں بچوں کے لیے حسی سرگرمیاں اور والدین کے لیے باہمی تعاون کا بہترین انتظام کیا گیا ہے، جہاں وہ ایک دوسرے سے مل کر اپنی مشکلات بانٹ سکتے ہیں۔سنٹر کی چئیر پرسن سدرہ افضال نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  ہب کا مقصد خاندانوں کو خدمات اور سپورٹ فراہم کرنا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ جگہ ان کے لیے ایک ایسا مرکز بنے جہاں وہ تعلقات بنا سکیں اور سیکھنے کے عمل کو آگے بڑھا سکیں۔
​اولڈہم و گرد و نواح میں آٹزم اور سیکھنے کی معذوری میں مبتلا بچوں کے لیے سنسری روم و یب کا قیام انکے روشن مستقبل کی جانب انتہائی اہم اقدام ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں