میکفیسٹ (MECFEST)آرگنائزیشن کی روح رواں قیصرہ شیراز کی جانب سے LOWRY سلفورڈ میں مسلم آرٹس کلچر فیسٹول اور -عید پارٹی کا انعقاد کیا –

Spread the love

مانچسٹر عارف چودھری
جو بین المذاہب اور بین الثقافتی ہم آہنگی کی شاندار تقریب، تھی جس میں آٹھ ممالک کے نمائندوں کی شرکت ھمزہ روبٹسن نے انگریزی کے سونگس پیش کئے اور عروج قوالی گروپ نے قوالی پیش کی میگفٹس آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قوالی اور سماجی روابط کو فروغ دینے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ تقریب میں مختلف مذاہب، ثقافتوں اور کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
میکفٹس آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، پاکستانی نژاد قیصرہ شیرازکی قیادت میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں آٹھ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مہمان شریک ہوئے۔ تقریب میں سابق مئیر ٹیمسائیڈ اور سابق مئیر ٹریفورڈ جینی بروفی – کمیونٹی لیڈر ماھی سمیت متعدد سماجی، مذہبی اور کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔شرکاء نے قوالی اور ثقافتی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور سماجی یکجہتی کے فروغ پر بھی زور دیا۔اس موقع پر مقررین نے میکفٹس آرگنائزیشن اور اس کے سی ای او قیصرہ شیراز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مختلف مذاہب، قومیتوں اور کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے معاشرے میں محبت، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے میکفٹس آرگنائزیشن کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیاں مختلف کمیونٹیز کو قریب لانے اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کا ذریعہ بنتی رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں