لندن عارف چودھری
تھرک کنزرویٹو گروپ کے لیڈر اور چیئرمین، کونسلر قیصر عباس کو کنزرویٹو ایسٹرن ریجن کینڈیڈیٹ آف دی ایئر 2026 ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔اس ایوارڈ کا اعلان کنزرویٹو پارٹی کے ایسٹرن ریجن کانفرنس کے دوران کیا گیا، جو ہفتہ 20 جون 2026 کو منعقد ہوئی۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کونسلر قیصر عباس نے کہا:یہ ایوارڈ میرے لئے باعث اعزاز ہے۔ میں اپنی انتخابی ٹیم اور کنزرویٹو پارٹی کی حمایت، اعتماد اور حوصلہ افزائی پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔”
