
وزیرآباد (نا مہ نگار) کربلا حق و سچ اورباطل قوتوں کے درمیان ہے، باطل قوتیں یزیدیت کی شکل میں ہمیشہ ہمیشہ کے لءے ناکامیاں اپنے مقدمیں سمیٹ کرمٹ گءیں،حضرت امام حسین علیہ اسلام نے اپنی اوراہل بیت عظام اوراپنے اصحاب کی قربانی دیکر حق کو ہمیشہ ہمیشہ کے لءے زندہ وجاوید کردیا ۔ان خیالات کا اظہارعلامہ سید سبطین حسین سبزواری ، علامہ سید نصیر الدین،علامہ علی رضا جلوی ،ذاکرین رضواان ناصر ،عباس مصدقی ،طاہر عباس راجہ ،کامران عباس ،میثم عباس میثم نے امام بارگاہ ممتاز المدارس ، امام بارگاہ قاضی غالب علی شاہ، امام بارگاہ قصر بتول صلے شاہ ،امام بارگاہ حسینیتہ الزاہرہ ،امام بارگاہ قصر سکینہ مہاجرین میں مجالس عزاء سے خطاب کرتے ہوءے کیا ۔اس موقع پر ظل حسنین جعفری ،قاضی اختیار علی ،ظفر الحسنین جعفری ،میثم عباس میثم ،آغاعلی رضا نثار، علی رضا جعفری ،انیس جعفری ،سید تصور حسین ،تجمل نثار،قاضی اعزاز علی ،قاضی سیادت علی ،ڈاکٹر قاضی غلام مرتضی ،سیدعلی عباس،سید عقیدت محسن شاہ ،سید نواب حیدر رضوی ،علی شاہ ،سید توصیف حسین شاہ ،قاضی جواد علی ،قاضی زوار علی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہا کہ امام عالی مقام کی لازوال قربانی پوری انسانیت کے لءے درس ہے، دین اسلا م کی سربلندی ،رب کریم کی واحدانیت اورامام الانبیاء ؐ کی روشن تعلیمات کے فروغ کی خاطرنواسہ رسول ؐ ،اہل بیت اورامام حسین علیہ اسلام کے وفادارساتھیوںنے جس طرح استقامت اورصبرکے ساتھ میدان جنگ میںپرچم حق بلندکیااس نے تاابدیزیدی قوتوںاورباطل کوشرمندہ کردیا ہے۔
