لندن عارف چودھری
حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر حجاج کرام کے اعزاز میں حج عمر ہ کے لئے برٹش مسلم ایوارڈ لینے والے حاجی ٹورز کے چیف ایگزیکٹو، حاجی عارف نے ایک پُروقار عشائیہ دیا۔ اس تقریب میں حاجی ٹورز گروپ کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والے تمام حجاج کرام جن میں سابق امیدوار میٹرو مئیر چودھری اسلم کمبوہ – چودھری مظہر – حاجی جاوید -ساجد -طارق اعوان -محسن رؤف خان – گروپ لیڈرز حاجی طارق -اور حاجی محمد رفیح اور دوسروں نے شرکت کی۔اس موقع پر حجاج کرام کا کہنا تھا کہ حاجی ٹورز گروپ کے ساتھ سفر کا تجربہ انتہائی یادگار اور اطمینان بخش رہا۔ عازمینِ حج کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام کے دوران انہیں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔حجاج نے اس بات پر زور دیا کہ حاجی ٹورز گروپ کی انتظامیہ نے ہر قدم پر ان کی بہترین رہنمائی کی اور سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ دورانِ سفر، جب بھی کسی چیز کی ضرورت محسوس ہوئی، انتظامیہ کا عملہ موقع پر موجود پایا گیا، جس سے ان کا سفر انتہائی سہل ہو گیا۔ اس موقع پر حاجی ٹورز کے چیف ایگزیکٹو حاجی عارف اور گروپ لیڈرز کا کہنا تھا کہ ہم ہر سال۔ حج پر لا جانے والے گروپس کو فیملیوں سمیت حج جانے سے پہلے اور پھر آنے کے بعد خصوصی استقبالیہ اور ڈنر کا اہتمام کرتے ہیں
حاجی ٹورز گروپ کا عزم ہے کہ وہ آئندہ بھی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات فراہم کرتے رہیں گے تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ اپنی عبادت پر توجہ دے سکیں۔
