نیاز نسیم کا نکاح سابق رکن یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم ستارہ قائد اعظم کی صاحبزادی رابعہ ایمان کے ساتھ انجام پایا

Spread the love


لندن عارف چودھری
برطانیہ کے شہر بلیک برن میں واقع مائی لاہور ہال خوشیوں سے جگمگا اٹھا، جہاں پاکستان اور برطانیہ کے دو ممتاز خاندان رشتۂ ازدواج کے بندھن میں بندھ گئے۔
پاکستان اور برطانیہ کے معروف بزنس مین، نیاز گروپ کے چیئرمین مرحوم نسیم نیاز کے صاحبزادے، مال ون اور ٹینتھ ایونیو کے چیئرمین رانا امتیاز احمد اور نسرین امتیاز کے بھتیجے،- علی امتیاز کے کزن اور ڈائریکٹر گلبرگ گیلریا ارباز نسیم کے بھائ گلبرگ گیلریا لاہور کے چیف ایگزیکٹو نیاز نسیم کا نکاح برطانیہ کے سینئر سیاستدان اور سابق رکن یورپی پارلیمنٹ ستارہ قائد اعظم ڈاکٹر سجاد حیدر کریم کی صاحبزادی – چودھری حاجی فضل کریم کی پوتی اور چودھری اعجاز کریم اور چودھری بلال کریم کی ہمشیرہ رابعہ ایمان کے ساتھ ایک پروقار تقریب میں انجام پایا۔
تقریب میں دونوں خاندانوں کے افراد کے علاوہ مانچسٹر میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل، سابق قونصل جنرل و ڈائریکٹر جنرل چائنہ طارق وزیر خان، اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیئرمین و صوبائی وزیر بیرسٹر امجد ملک، حکومتِ برطانیہ کے سینئر جج احمد ندیم، پی ٹی آئی پنجاب کے سینئر رہنما رانا جاوید، اٹلی میں حکومتِ پاکستان کے اعزازی کمرشل ٹریڈ سیکرٹری شہریار اعظم خان، معروف کاروباری و سماجی شخصیت میاں اسحاق عزیز، چودھری سعید، حافظ عبدالرزاق عزیز، چودھری اختر ملوانہ، چودھری سلیم شوکت، – چودھری عنصر محمود – چودھری شوکت علی – اعجاز حسین جج، شہباز حسین جج، لندن سے چودھری عنصر – سمیت متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریبِ نکاح مقامی عالمِ دین نے پڑھائی۔ اس موقع پر شرکاء نے اس خوشی کا اظہار کیا کہ مرحوم نسیم نیاز اور ڈاکٹر سجاد حیدر کریم کی برسوں پرانی دوستی آج ایک مضبوط خاندانی رشتے میں تبدیل ہوگئی ہے۔جو دونوں خاندانوں کے لئے باعث مسرت ہے – شرکاء نے نو بیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کی
تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے دلہا اور دلہن کو دلی مبارکباد پیش کی، ان کی خوشحال اور کامیاب ازدواجی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دونوں خاندانوں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر چودھری سجاد حیدر کریم۔ اور رانا امتیاز احمد نے تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں