سینئر سفارتکار ٹیپو عثمان چودھری بہت جلد لندن میں پاکستان ہائی کمشنر کا چارج سنبھالیں گے

Spread the love

لندن عارف چودھری
نوجوان، متحرک اور تیز رفتار سفارت کار ٹیپو عثمان چوہدری نے لندن روانگی سے قبل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جہاں انہیں نئی ذمہ داری سے متعلق حتمی ہدایات دی گئیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیپو عثمان چوہدری نے اپنے کیریئر کا آغاز فوج سے کیا تھا، بعد ازاں انہوں نے پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت اختیار کی۔ حالیہ عرصے میں وہ وزارت خارجہ میں چیف آف پروٹوکول کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اعلیٰ ملکی و غیر ملکی شخصیات کے دوروں اور سفارتی روابط میں ان کا اہم کردار رہا۔سفارتی حلقوں میں انہیں ایک فعال، فوری فیصلے کرنے والے اور متحرک افسر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ان کی لندن میں تعیناتی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مختلف وجوہات کی بنا پر ایک مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ دنیا کی بڑی پاکستانی اور کشمیری کمیونٹیز کا گھر بھی ہے، جس کی توقعات بھی نئی قیادت سے وابستہ ہوں گی۔ برطانیہ میں پاکستان تحریک انصاف بھرپور انداز سے موجود ہے جبکہ متعدد اہم پاکستانی سیاستدان و صحافی بھی برطانیہ میں پاکستان کے سیاسی حالات کے باعث جلاوطنی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
آزاد کشمیر کی صورتحال کے باعث برطانیہ کشمیریوں کے حوالےسے بھی بہت متحرک ہو چکا ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹیپو عثمان چوہدری اس اہم سفارتی محاذ پر تعلقات کو نئی سمت دینے اور اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانے میں کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں۔ جیسے کہ مانچسٹر۔ کے قونصلر جنرل امتیاز فیروز گوندل کو چارج سنبھالے ابھی ایک سال بھی نہیں ھو ا لیکن انہوں نے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے ساتھ بہت اچھے تعلقات قائم رکھے ہو ئے ہیں اور پاسپورٹ اور نادرا کی درخواست وصولی کی تعداد کو کئ گنا بڑھا دیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں