
مانچسٹر عارف چودھری
مانچسٹر کی کاروباری شخصیت رانا احسان کی جانب سے کمیونٹی لیڈر، سیاستدان، ممتاز کاروباری شخصیت، سابق امیدوار کریٹر میئر اور سابق امیدوار رکنِ پارلیمنٹ چوہدری اسلم کمبوہ کے اعزاز میں رائل ریسٹورنٹ میں ایک خصوصی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چوہدری اسلم جو حال ہی میں حج کی سعادت حاصل کرکے برطانیہ واپس پہنچے ہیں۔
اس موقع پر مقامی کمیونٹی کے شخصیات اور دوست احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے چوہدری اسلم کمبوہ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی صحت، کامیابی اور ملکی و قومی خدمات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب کے دوران باہمی روابط، کمیونٹی کے مسائل اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ میزبان رانا احسان نے مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات کمیونٹی میں اتحاد، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکاء نے چوہدری اسلم کمبوہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور میزبان رانا احسان کی میزبانی کو سراہا
