برطانیہ میں بچوں سے جنسی زیادتی کے گھناؤنے واقعے کی پاکستان شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے

Spread the love

لندن عارف چودھری

بچوں سے جنسی زیادتی جیسے سنگین جرائم کے تمام ذمہ داروں کی مکمل تحقیقات، قانونی کارروائی اور سخت سزا یقینی بنائی جائے

قانون کی نظر میں ہر مجرم کا احتساب نسل، مذہب یا قومیت سے بالاتر ہو کر ہونا چاہیے

متعلقہ معاملہ برطانیہ کا داخلی معاملہ ہے اور اس کا فیصلہ برطانوی قوانین کے مطابق ہونا چاہیے

متعلقہ شخص برطانوی شہری ہے، اس نے اپنی پوری بالغ زندگی برطانیہ میں گزاری اور برطانوی عدالت نے برطانوی سرزمین پر کیے گئے جرائم پر اسے سزا سنائی

متعلقہ شخص کی رہائی، نگرانی یا قانونی حیثیت سے متعلق تمام فیصلے برطانوی حکام کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں

اس معاملے میں توجہ جرم کی سنگینی اور اس کے اسباب پر ہونی چاہیے، نہ کہ بیرونی عوامل تلاش کرنے پر

حکومتِ پاکستان کا اس معاملے، متعلقہ شخص کی رہائی یا برطانوی قانون کے تحت اس کے ساتھ ہونے والے قانونی سلوک سے کوئی تعلق نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں