صوبائی وزیر اور قائد چئیرمین او پی سی بیرسٹر امجد ملک کے راچڈیل کے میئر فیصل رانا سے خصوصی ملاقات اور میئر بننے پر مبارکباد

Spread the love

لندن عارف چودھری
میئر نے بیرسٹر امجد ملک کا پرتپاک استقبال کیا
ملاقات میں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
بیرسٹر امجد ملک نے پاکستانی نژاد سابق نیوی آفیسر کو راچڈیل کا میئر بننے پر مبارکباد دی۔ انکی بیگم صاحبہ کو لیڈی میٹریس کے اعزاز پر بھی سراہا۔بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز اکتالیس بلیئن ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے ہیں اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور وہ ہمارے ملک کے بیرون ملک سفیر ہیں ۔ حکومت ہر طرح سے تارکین وطن کیلئے سہولیات کی فراہمی کیلئے پیش رفت کررہی ہے۔ ملکی ترقی کشمیری کمیونٹی کا کردار قابل تحسین ہے۔
فیصل رانا نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کی جانے والی کوششوں ون ونڈو ڈیسک ، خصوصی عدالتیں اور ای رجسٹریشن کو سراہا ۔
اس موقعہ پر انکی اہلیہ ارم رانابھی موجود تھیں۔ مقامی بزنس مین مظہر نوید نے بھی خصوصی شرکت کی۔ بیرسٹر امجد ملک نے میئر راچڈیل کو او پی سی پنجاب لاہور دورہ کی دعوت دی جو کہ انہوں نے قبول کی اور اکتوبر کے آخر میں اپنے وفد کے ہمراہ راچڈیل سے پاکستان آنے کا اعادہ کیا۔ بیرسٹر امجد ملک نے او پی سی کا نشان اور راچڈیل میئر فیصل رانا نے بیرسٹر امجد ملک کو سرٹیفکیٹ پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں