پہلے مسلمان پاکستانی منتخب مئیر چودھری ریاض احمد کو بارو کا سب سے بڑا اعزاز ایلڈرمین سے نوازا گیا

Spread the love


لندن عارف چودھری
برطانیہ کے شہر اولڈہم میں نوے کی دہائی میں کونسلر منتخب ہو کر بعد میں اولڈہم کونسل کے پہلے ایشیائی مئیر چوہدری ریاض احمد کو انکی کمیونٹی و سیاسی خدمات کے صلہ میں اولڈہم کونسل نے انہیں بارو کا سب سے بڑا اعزاز اعزازی ایلڈرمین سے نوازا ۔کونسل چیمبر میں پروقار تقریب کا انعقاد جس میں مئیر کونسلر پام برن ، سابق کونسل لیڈر کونسلر عروج شاہ،کونسلرز ساجد خادم،جنید حسین،نوشین عمر ،سابق کونسلر یاسمین طور، یوتھ مئیر حسن علی چوہدری ریاض احمد کے بڑے بھائی حاجی سلیم ، اہل خانہ ،ڈپٹی چیف ایگزیکٹو مائیک بارکر ،ڈائریکٹر آف لیگل ایلکس اور دوسرے اعزازی ایلڈرمین کا اعزاز پانے والے برناڈ جج و دیگر کی شرکت۔ چوہدری ریاض احمد نے کہا کہ ایلڈرمین کا اعزاز باعث فخر ہے اسکا سہرا اولڈہم کی کمیونٹی کو جاتا ہے جنہوں نے نوے کی دہائی سے آجتک انکے شانہ بشانہ کھڑی رہی بین المذاھب و ثقافتی معاشرے میں انہیں اپنی خدمات انجام دینے کا موقع ملا اور اہل خانہ کے تعاون بغیر بھی ایسا ممکن نہیں تھا ۔ سابق کونسل لیڈر عروج شاہ اور مئیر کونسلر پام برن اور دوسروں نے بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کے لیے انکی خدماتِ قابل ستائش ہیں اسی وجہ سے انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا ۔اولڈہم کونسل کے پہلے ایشیائی کونسلر اور مئیر منتخب ہونے والے چوہدری ریاض احمد کی برطانوی معاشرے میں سیاسی سماجی کمیونٹی خدمات اولڈہم میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے لیے باعث فخر و قابل ستائش ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں