

مانچسٹر عارف چودھری
تقریب میں اوورسیز پاکستانیوں، کاروباری شخصیات، کمیونٹی رہنماؤں اور مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء کو منصوبے کی تعمیر، سرمایہ کاری کے مواقع اور مستقبل کے مالی فوائد سے متعلق مینجر زیشان اکرم اور عبدالقادر نے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
منتظمین کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ہوٹل برانڈ سے منسلک یہ منصوبہ تقریباً 75 فیصد مکمل ہو چکا ہے، جبکہ گزشتہ سال سے جاری بکنگ مہم کے دوران 20 فیصد اپارٹمنٹس کی بکنگ بھی مکمل ہو چکی ہے۔ لندن اور برمنگھم کے بعد مانچسٹر میں ہونے والی اس ورکشاپ کو بھی اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی، جہاں متعدد شرکاء نے موقع پر ہی اپنی بکنگ مکمل کرائی۔مینجر زیشان اکرم نے کہاکہ ریڈیسن بلیو اسلام آباد ایک عالمی معیار کا منصوبہ ہے۔ سرمایہ کار ون، ٹو یا تھری بیڈ روم اپارٹمنٹ خرید سکتے ہیں۔ رینٹل آمدنی میں 60 فیصد حصہ سرمایہ کار کا جبکہ 40 فیصد حصہ ہوٹل مینجمنٹ کا ہوگا۔ اس کے علاوہ ہر مالک کو سالانہ 16 راتیں اپنے اپارٹمنٹ میں قیام کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔”ورکشاپ کے دوران شرکاء نے منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر سوالات کیے، جبکہ ماہرین نے انہیں سرمایہ کاری کے طریقۂ کار، منافع اور مستقبل کے امکانات سے آگاہ کیا۔ تقریب میں موجود بیشتر افراد نے اس منصوبے کو ایک مثبت اور محفوظ سرمایہ کاری قرار دیا۔مقامی کونسلر اور قانون دان بلال بابر نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے منصوبے متعارف ہو رہے ہیں۔ ایسے منصوبے نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتے ہیں بلکہ پاکستان کی معیشت اور بین الاقوامی ساکھ کے لیے بھی مثبت ثابت ہوں گے۔”- دوسرے شرکاء کا کہنا تھا کہ ایک معروف بین الاقوامی ہوٹل برانڈ سے وابستگی اور جدید کاروباری ماڈل اس منصوبے کو دیگر منصوبوں سے منفرد بناتا ھے ۔
“ کاروباری شخصیت مقصود جاوید نے کہا کہ میں نے منصوبے کی مکمل تفصیلات سننے کے بعد اپارٹمنٹ بک کرایا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری ہے، اور اوورسیز پاکستانیوں کو بھی ایسے منصوبوں پر ضرور غور کرنا چاہیے۔”منتظمین کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اس منصوبے پر اعتماد کا اظہار ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں بھی برطانیہ سمیت یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کے مختلف شہروں میں اسی نوعیت کی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ مزید پاکستانیوں کو اپنے وطن میں عالمی معیار کی سرمایہ کاری کے مواقع سے روشناس کرایا
