صاحبزادہ سلطان احمد علی کی زیرِ صدارت خصوصی فکری و روحانی نشست کا انعقاد

Spread the love


ڈنڈی (اسکاٹ لینڈ):
ڈنڈی عارف چودھری
اسکاٹ لینڈ کے شہر ڈنڈی میں معروف اسلامی اسکالر، محقق، مصنف، چیئرمین مسلم انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد اور سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُوؒ کی دسویں نسل کے وارث اور روحانی جانشین صاحبزادہ سلطان احمد علی کی زیرِ صدارت ایک خصوصی فکری و روحانی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی وہاڑی سے سابق رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوھدری کے برادران ، قمر اقبال چوھدری اور فخر اقبال چوھدری نے کی۔

رُوحانی محفل کی یہ بابرکت تقریب ڈنڈی کے معروف واٹر فرنٹ ریسٹورنٹ ، لال قلعہ میں منعقد ہوئی، جہاں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض علامہ غلام صمدانی نے نبھائے جبکہ علامہ عثمان الازہری نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی اور صاحبزادہ سلطان احمد علی کا ڈنڈی تشریف لانے کے موقع پر خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر سید محمود الحسن شاہ نے تلاوتِ قرآنِ کریم کی سعادت حاصل کی، جبکہ ڈاکٹر فہد ہاشمی نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں روح پرور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی۔

اپنے بیان میں صاحبزادہ سلطان احمد علی نے انسانوں کی زندگی میں عاجزی، انکساری اور فروتنی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور الله تعالیٰ کے ساتھ مضبوط تعلق، کردار سازی اور اخلاقی اقدار کو حقیقی کامیابی کا ذریعہ قرار دیا۔
اپنے خطاب کے دوران صاحبزادہ سلطان احمد علی نے خصوصی طور پر وھاڑی کے چوھدری برادران ، قمر اقبال چوھدری ، نصر اقبال چودھری ( سابق چِیف ، منسٹری آف پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ، حکومتِ پاکستان ) ، فخر اقبال چوھدری ، حافظ نذر اقبال چودھری ، سابق ایم این اے طاھر اقبال چوھدری اور فیڈریشن آف پاکستان چیمرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( FPCCI )کے سابق صُوبائی صدر اور ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اتھارٹی (EPZA )حکومتِ پاکستان کے سابق وائس چیئرمین زاہد اقبال چوھدری کے ساتھ اپنی خوشگوار ملاقاتوں کا تذکرہ کیا ، اُن کا شکریہ ادا کیا اور اپنی طرف سے خصوصی دعاؤں سے نوازا ۔

ڈنڈی اور گرد و نواح کی پاکستانی و مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے اس روح پرور محفل میں شرکت کی اور صاحبزادہ سلطان احمد علی کے فکر انگیز خطاب سے استفادہ کیا۔فخر اقبال چوھدری نے مہمانِ گرامی قدر صاحبزادہ سُلطان احمد علی کا ڈنڈی تشریف لانے پر اور حاضرینِ محفل کی آمد کا بھی خصوصی شُکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں