گلوبل پیس کے عنوان سے دوسری بین الاقوامی کانفرنس فورم فار دی انٹرنیشنل ریلیشنز ڈیولپمنٹ کے آفس میں منعقد

Spread the love


برطانوی دارالحکومت لندن میں عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی اور مختلف مذاہب کے درمیان باہمی احترام و افہام و تفہیم کے فروغ کے لیے گلوبل پیس کے عنوان سے دوسری بین الاقوامی کانفرنس فورم فار دی انٹرنیشنل ریلیشنز ڈیولپمنٹ کے آفس میں منعقد ہوئ لندن عارف چودھری ۔
جس کے مہمانان خصوصی جنرل ر عبدالقیوم اور میاں محمد جہانگیر تھے جبکہ صدارت پروفیسر ڈاکٹر طہٰ قریشی نے کی۔کانفرنس کا اہتمام فورم فار دی انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر طہٰ قریشی MBE نے کیا۔تقریب کے مہمانان خصوصی جنرل (ر) عبدالقیوم اور میاں جہانگیر نے خصوصی طور پر شرکت کی، جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، دانشوروں، سماجی رہنماؤں اور کمیونٹی نمائندگان،صحافیوں نے بھی شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ر عبدالقیوم نے نے عالمی سطح پر امن کے قیام، مذہبی رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان مثبت مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔
میاں محمد جہانگیر نے کہا کہ کہ دنیا کو اس وقت نفرت، انتہا پسندی، عدم برداشت اور تقسیم کے بجائے مکالمے، برداشت اور باہمی احترام کی ضرورت ہے۔مقررین نے اس امر پر بھی زور دیا کہ اسلام امن، محبت، برداشت اور انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے اور مختلف مذاہب کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے سنجیدہ اور بامقصد مکالمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر طہٰ قریشی MBE نے کہا کہ عالمی امن صرف حکومتوں اور ریاستوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد، مذہبی رہنما، دانشور اور سول سوسائٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مختلف مذاہب کے درمیان رابطے اور مکالمے کو فروغ دے کر ایک پرامن اور بہتر مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔
کانفرنس کا موضوع ’’اسلام اور دیگر مذاہب کے درمیان تعلقات کا ازسرنو جائزہ‘‘ تھا، جس کے تحت اس بات پر تفصیلی گفتگو کی گئی کہ موجودہ عالمی حالات میں مذہبی ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کو کس طرح فروغ دیا جا سکتا ہے۔کانفرنس کے اختتام پر فورم کی جانب سے شرکاء کو تحائف پیش کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں