اردو گلوبل نیوز
مانچسٹر / پاکستان: اردو گلوبل کے ڈائریکٹر سید آل محمد شاہ کے سسر رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ پاکستان میں ادا کی گئی جس میں اہلِ خانہ، رشتہ داروں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس افسوسناک موقع پر اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک کے سی ای او محمد شہزاد علی مرزا سمیت تمام عہدیداران، اراکین اور رضاکاروں نے اوپن کچن مانچسٹر، یو جی آرٹ اینڈ کلچر، اور یو جی ویمنز ونگ کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں محمد شہزاد علی مرزا نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں اردو گلوبل فیملی سید آل محمد شاہ اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین۔
اردو گلوبل فیملی مرحوم کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر، حوصلے اور استقامت کی دعا گو ہے۔
