برطانوی دارالحکومت لندن میں فورم فار دی انٹرنیشنل ریلیشنز ڈیولپمنٹ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں چیئرمین فورم پروفیسر ڈاکٹر طہٰ قریشی سے پاکستان کے معروف دفاعی و سیاسی تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم اور میاں محمد جہانگیر نے اہم ملاقات کی۔

Spread the love

لندن عارف چودھری
ملاقات میں برطانیہ میں مقیم مختلف کمیونٹی شخصیات بھی موجود تھیں۔ملاقات کے دوران پاکستان کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی صورتحال سمیت ملک کو درپیش مختلف چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لیے باہمی اتحاد، اتفاقِ رائے اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، جبکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔اس موقع پر جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم اور میاں محمد جہانگیر نے برطانیہ میں رہتے ہوئے پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے فورم فار دی انٹرنیشنل ریلیشنز ڈیولپمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر طہٰ قریشی کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر قریشی مختلف پلیٹ فارمز پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کر رہے ہیں۔ملاقات اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کے قومی ادارے اور مسلح افواج ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، اس لیے قومی اداروں کا احترام اور ملکی مفاد کو ترجیح دینا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اختلافِ رائے جمہوری معاشرے کا حصہ ہے، تاہم ملک کے وسیع تر مفاد اور قومی یکجہتی کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہیے۔جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم اور میاں محمد جہانگیر نے ڈاکٹر طاہر قریشی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ملاقات کو خوشگوار، مفید اور اہم قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کے وسیع تر مفاد کے لیے باہمی رابطے اور تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔اس موقع پر ڈاکٹر طہٰ قریشی نے جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم، میاں محمد جہانگیر اور دیگر معزز مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم سب کا مشترکہ وطن ہے اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ملک کے مثبت تشخص، ترقی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام طبقات باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کے مفاد، قومی یکجہتی اور ملکی ترقی کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔ملاقات کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے مفاد اور بیرونِ ملک پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے مثبت سرگرمیوں اور باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں