اولڈہم میں خواتین اور بچوں کے لیے ذہنی صحت اور ڈپریشن سے آگاہی پر مبنی “BoostHER Wellbeing Group” کی چیف ایگزیکٹو امبر عثمان اور انکی ٹیم کی جانب سے کامیاب پروگرام کا انعقاد کیا گیا

Spread the love


اولڈھم عارف چودھری ۔

اولڈہم میں خواتین کی ذہنی صحت، ڈپریشن سے نمٹنے اور سماجی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جانے والا BoostHER Wellbeing Group کا پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔اس پروگرام میں خواتین نے اپنے بچوں کے ساتھ شرکت کی اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا، جن میں گارڈننگ، خود کی دیکھ بھال، صحت مند غذا، موزیک آرٹ اور پاٹ پینٹنگ شامل تھیں۔ ان سرگرمیوں کا مقصد خواتین کے اعتماد میں اضافہ، ذہنی سکون اور باہمی تعاون کو فروغ دینا تھا۔ تحقیق سے بھی معلوم ہوا ہے کہ باغبانی اور قدرت کے قریب وقت گزارنا ڈپریشن اور ذہنی دباؤ میں کمی اور مجموعی فلاح و بہبود میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
پروگرام کی آرگنائزر امبر عثمان نے کہا کہ اس پروگرام نے خواتین کو ایک محفوظ اور دوستانہ ماحول فراہم کیا، جہاں انہوں نے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھا، نئی مہارتیں حاصل کیں اور اپنی ذہنی و جسمانی صحت بہتر بنانے کے طریقے اپنائے۔شرکاء جن میں میمونہ علی – ثناء علی – سعدیہ اور دوسروں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے پروگرام جاری رکھے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اور ان کے بچے اس سے مستفید ہو سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں