پریسٹوِیج میں بلال مسجد کی تعمیر کے لیے فنڈ ریزنگ فیملی فن ڈے کا انعقاد، کمیونٹی سے بھرپور تعاون کی اپیل۔

Spread the love

بری عارف چودھری
پریسٹوِچ مسلم ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین حاجی حبیب اللہ اور روح رواں ڈاکٹر انور نیر اور انکی ٹیم کی جانب سے بلال مسجد کی تعمیر اور کمیونٹی منصوبوں کے لیے فنڈ جمع کرنے کے مقصد سے ایک رنگا رنگ فیملی فن ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ بری کونسل کے لیڈر ایمون برائن کی خصوصی شرکت اس تقریب میں بچوں اور خاندانوں کے لیے مختلف تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں جمپنگ کاسلز، کمیونٹی سروسز کے سٹالز، کھانے پینے کی اشیاء، چائے کے مختلف ذائقے اور خریداری کے متعدد سٹال شامل تھے۔ تقریب میں بزرگوں، والدین، نوجوانوں اور بچوں کے لیے الگ الگ سرگرمیوں کا بھی انتظام کیا گیا۔ دوسرے شرکت کرنے والوں میں کونسلر عمران رضوی – کونسلر بابر ابراہیم – کونسلر شہباز عارف – کونسلر رچرڈ گولڈ – سابق امیدوار میٹرو مئیر چودھری اسلم کمبوہ – نیرہ – طاھر حفیظ شامل تھے – چودھری اسلم کمبوہ کے صاحبزادے انٹر نیشنل ایوارڈ یافتہ چودھری محمد انوش اسلم کو خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا -بلال مسجد کے چیئرمین اور انتظامی کمیٹی کے اراکین نے اس موقع پر کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ مسجد کی تعمیر اور فلاحی منصوبوں کی تکمیل کے لیے بڑھ چڑھ کر مالی تعاون کریں۔چیئرمین حاجی حبیب اللہ اور ڈاکٹر انور نیر نے اپنے پیغام میں کہا:مساجد صرف عبادت گاہیں نہیں بلکہ تعلیم، اتحاد اور کمیونٹی خدمت کے مراکز بھی ہوتی ہیں۔ ہم تمام اہلِ خیر سے درخواست کرتے ہیں کہ بلال مسجد کے تعمیراتی فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ یہ منصوبہ جلد مکمل ہو سکے۔”
منتظمین کے مطابق اس فنڈ ریزنگ تقریب کا مقصد کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا اور نئی مسجد کی تعمیر کے لیے وسائل فراہم کرنا ہے۔ شرکاء نے تقریب کو سراہتے ہوئے مسجد کی تعمیر کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں