برطانیہ کے شہر روچڈیل میں ساہیوال–روچڈیل ٹوئن سٹی لنک کے وفد نے مانچسٹر برانچ کے چیئرمین چوہدری نصیر احمد ساہیوالی کی قیادت میں میئر روچڈیل، فیصل رانا سے میئر پارلر میں اہم ملاقات کی۔

Spread the love


راچڈیل عارف چودھری
ملاقات میں دونوں شہروں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور ساہیوال کے لیے نئے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ :روچڈیل کے میئر پارلر میں ہونے والی اس خصوصی ملاقات میں ساہیوال–روچڈیل ٹوئن سٹی لنک مانچسٹر کے چیئرمین چوہدری نصیر احمد ساہیوالی کی قیادت میں وفد نے شرکت کی۔ وفد میں جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم – سرپرست اعلیٰ حاجی عبدالغفار – خزانچی عبدالستار طاھر – استاد صفدر – طاھر محمود المحمود فاؤنڈیشن – سابق کونسلر لیاقت علی شامل تھے – ملاقات کے دوران ساہیوال اور روچڈیل کے درمیان ٹوئن سٹی روابط کو مزید فعال بنانے، تعلیم، ثقافت، نوجوانوں کی فلاح، کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور مستقبل کے مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔میئر روچڈیل فیصل رانا نے وفد کی خدمات کو سراہتے ہوئے تمام اراکین کو خصوصی تعریفی اسناد اور میئر بیجز پیش کیے۔ اس موقع پر وفد کے اراکین نے میئر کی یادگاری کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔اس موقع پر چیئرمین چوہدری نصیر احمد ساہیوالی نے میئر فیصل رانا کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال اور روچڈیل کے درمیان ٹوئن سٹی روابط دونوں شہروں کے عوام کے لیے ترقی، دوستی اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں مشترکہ منصوبوں کے ذریعے دونوں شہروں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔میئر روچڈیل اور ساہیوال–روچڈیل ٹوئن سٹی لنک کے وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں شہروں کے درمیان دوستی، تعاون اور ترقی کے اس سفر کو مزید آگے بڑھایا جائے گا تاکہ دونوں کمیونٹیز اس شراکت داری سے بھرپور فائدہ اٹھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں