اسکالرز سکول سسٹم کے نئے کیمپس مانچسٹر کی شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری
اس پروقار تقریب کے ساتھ ساتھ ایک اعلیٰ تعلیمی کانفرنس بھی سجائی گئی جس میں چیمبر آف کامرس مانچسٹر کی چیف ایگزیکٹو ایما ہولٹ، مانچسٹر کیمپس کے انچارج ثاقب ایوب اور اوپن یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر جینی ڈگلس سمیت اہم تعلیمی شخصیات اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی،   چیف ایگزیکٹو ایما ہولٹ کو انچارج سکالر سکول ثاقب ایوب نے کالج کے تمام ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کروایا – تعلیم کے میدان میں ایک اور اہم پیش رفت کے تحت منچسٹر میں اسکالرز اسکول سسٹم کے نئے کیمپس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے جس میں گریٹر مانچسٹر چیمبر آف کامرس’ کی چیف ایگزیکٹو ایما ہولٹ نے بطورِ خاص شرکت کی اور کیمپس کے دورے کے دوران اساتذہ اور طلبہ کے جذبے کو سراہا۔ تقریب کے دوران مانچسٹر کیمپس کے انچارج ثاقب ایوب کا کہنا تھا کہ یہ نیا کیمپس خطے کے طلبہ کو ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر اور بزنس مینجمنٹ جیسے شعبوں میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر بہترین تعلیمی اور عملی مواقع فراہم کرے گا۔ تعلیمی سمٹ میں اوپن یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر جینی ڈگلس نے بطورِ کی نوٹ اسپیکر شرکت کرتے ہوئے طلبہ کی صحت، کامیابی اور تربیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انتظامیہ پرعزم ہے کہ یہ نیا کیمپس علاقے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور طلبہ کے روشن مستقبل کو استوار کرنے میں نمایاں اور کلیدی کردار ادا کرے گا۔اسکالرز سکول سسٹم اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے کے لیے کمیونٹی کے اندر کلیدی کردار ادا کرنے میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں