چیف ایگزیکٹو آفیسر فاروق ہسپتال لاھور ڈاکٹر صابر ایاز ملک کے والد محترم سابق بینکر ملک محمد ایاز وفات پاگئے

Spread the love

لاھور /لندن عارف چودھری
پاکستان کے مایہ ناز انٹرنیشنل ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر اور فاروق ہسپتال لاھور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر صابر ایاز ملک کے والد محترم اور سابق بینکار ملک محمد ایاز مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے انکی نماز جنازہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں ادا کر دی گئ جس میں لاھور کی کاروباری -سیاسی -مزہبی میڈیکل کے شعبہ سے تعلق رکھنے وای ممتاز شخصیات اور کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور بعد میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا – ملک محمد ایاز کا نام پاکستان کے ممتاز بینکاروں میں شمار ہوتا تھا -وہ فلاحی کاموں میں سب سے آگے ہوتے تھے – اور سینگڑوں فیمیلیوں کی کفالت کرتے تھے -انہیں کے نقش قدم پر ان کے صاحبزادے ڈاکٹر صابر ایاز ملک بھی فلاحی کاموں میں انکا ہاتھ بٹاتے تھے – ڈاکٹر صابر ایاز ملک نے آج انکے والد محترم کی نمازہ جنازہ پر تمام شرکت کرنے والوں کا دلی شکریہ ادا کیا انکا مزید کہنا تھا کہ اپنے مرحوم والد کے ضرورت مندوں کے لئے شروع کئے ہوئے پراجیکٹ کو جاری رکھوں گا – ملک محمد ایاز مرحوم کی وفات پر دنیا بھر سے تعزیت کے پیغامات کا سلسلہ جاری ھے ایسے ھی برطانیہ سے پریس کلب آف پاکستان رجسٹرڈ کے چیف ایگزیکٹو عارف چودھری – صدر محمود اصغر چودھری – ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان -لارڈ مئیر مانچسٹر شوکت علی – مئیر راچڈیل فیصل رانا – او پی سی پنجاب کے وائس چیئرمین اور صوبائ وزیر بیرسٹر امجد ملک – سابق مئیر کونسلر شکیل احمد – ٹینتھ ایونیو لاھور کے چیئرمین رانا امتیاز احمد – طیب ریسٹورنٹ لندن کے چیئرمین میاں سلیم طیب – مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی – انٹرنیشنل مزہبی سکالر پیر محمد ابو مقصود احمد مدنی – مصطفائیہ شریف چئیر ٹی کی چیئرمین ڈاکٹر فیصح – سینئر صحافی اور اردو ٹائمز کے چیف ایڈیٹر طاھر چودھری نے ملک محمد ایاز مرحوم کی وفات پر انکے بیٹے ڈاکٹر صابر ایاز ملک سے دلی دکھ اور غمی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے آمین اور ڈاکٹر صابر ایاز ملک اور انکی فیملی کو صبر عظیم دے آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں