سکاٹش اسمبلی کے نومنتخب ممبر میاں ارشاد کے اعزازمیں ارائیں ایسوسی ایشن برطانیہ کا ظہرانہ دیا

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری ۔
ارائیں ایسوسی ایشن برطانیہ کی طرف سے ایڈنبرا سے تعلق رکھنے والے حال ھی میں منتخب ھونے والے ممبر سکاٹش اسمبلی و شیڈو منسٹر برائے پبلک ھیلتھ و سپورٹس میاں ارشاد اوراُن کے ھمراہ ایڈنبرا سے تشریف لانے والے معززمہمان راجہ عابد محمود کے اعزاز میں ارائیں ایسوسی ایشن برطانیہ کے جئیرمین میاں طارق عزیز کی رھائش گاہ پر ایک پُرتکلف ظہرانے کا اھتمام کیا گیا ۔ ارائیں ایسوسی ایشن برطانیہ کے عہدے داران نمبردار چوھدری محمود ، نصر اقبال چوھدری ، ممتاز قانون دان اظہر صدیق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان , ارائیں ایسوسی ایشن برطانیہ کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر چوھدری وسیم اور حافظ محمد عبداللہ بھی موجود تھے ۔ میاں طارق عزیز کی رھائش گاہ آمد پر مہمانوں کا پُرتپاک استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے میاں ارشاد نے کہا کہ اپنے مخلص دوستوں کی کاوشوں سے مجھے اللہ کریم نے یہ عزت بخشی ھے اور وہ اپنی کمیونیٹی کے مسائل کے حل کے لئے بھرپُور کوشش کریں گے ۔ پاکستان سے تشریف لائے ھوئے معزز مہمان اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے برطانوی شہری مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاھرہ کر رھے ھیں اور وہ اپنے قائم کردہ فورم
“ ورلڈ جسٹس اینڈ پِیس آرگنائزیشن “ کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مفت قانونی امداد مہیا کریں گے ۔ میاں طارق عزیز نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ جلد ھی ، ارائیں ایسوسی ایشن برطانیہ کے وفد کے ھمراہ سکاٹ لینڈ کا دورہ کریں گے اور گلاسگو ، ایڈنبرا ، ڈنڈی اور ابرڈِین میں ارائیں ایسوسی ایشن برطانیہ کے چیپٹرز قائم کئے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں