اردو گلوبل نیٹ ورک کی جانب سے کمیونٹی اتاشی مانچسٹر مصباح نورین کے اعزاز میں الوداعی تقریب

Spread the love


مانچسٹر: اردو گلوبل نیٹ ورک ( صابرہ ناہيد مانچسٹر) کی جانب سے کمیونٹی اتاشی مانچسٹر مصباح نورین کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں اردو گلوبل نیٹ ورک کی عہدیداران اور اراکین نے شرکت کی اور مصباح نورین کی کمیونٹی کے لیے گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر اردو گلوبل ویمن ونگ کی صدر شبانہ اقبال، سرپرست شبنم مرزا، وائس پریزیڈنٹ تنزیلہ، اردو گلوبل آرٹ اینڈ کلچر کی صدر صابرہ ناہید، وائس پریزیڈنٹ فائقہ گل، میڈیا رپورٹر صوفیہ مغل، اردو گلوبل کی ممبر صبا کامران، افشاں ، عامرہ وائن اور سیما شیخ نے شرکت کی۔
آرٹ اینڈ کلچر کی صدر صابرہ ناہید اور ویمن ونگ کی صدر شبانہ اقبال نے اپنی اپنی ٹیموں کی جانب سے مصباح نورین کی کمیونٹی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصباح نورین نے کمیونٹی کے مختلف طبقات کے ساتھ مثبت روابط قائم رکھنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا، جسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
اس موقع پر سیما شیخ نے بھی مصباح نورین کا شکریہ ادا کیا، ان کی خدمات کو سراہا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مصباح نورین نے اپنے خطاب میں اوپن کچن، اردو گلوبل آرٹ اینڈ کلچر اور ویمن ونگ کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے خصوصی طور پر اوپن کچن کی گزشتہ پانچ سال سے زائد عرصے پر محیط مسلسل کمیونٹی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اردو گلوبل نیٹ ورک اور اس کے مختلف شعبے کمیونٹی کی خدمت، ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور خواتین کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے تنظیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
“میری دعا ہے کہ یہ تنظیم اسی جذبے، خلوص اور عزم کے ساتھ مستقبل میں بھی کمیونٹی کے لیے کام کرتی رہے اور اپنی مثبت سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کرے۔”
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے مصباح نورین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی آئندہ زندگی اور ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے دعائیں دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں