حکومت اووسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کرے۔زاہد خان

Spread the love

بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی ملک کا عظیم سرمایہ ہیں۔صدر یوتھ ونگ سوات

یورپ(چیف اکرام الدین)پاکستان مسلم لیگ ن صدر یوتھ ونگ سوات زاہد خان نے کہا کہ حکومت وقت اووسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل و مشکلات حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جو اس وقت اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے بیرونی ممالک میں روزی کما رہے ہیں اور ملک کیلئے زرمبادلہ کما کر بھیج رہے ہیں وہ اووسیز پاکستان کیلئے عظیم سرمایہ ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اووسیز پاکستانیوں کی مشکلات کا اندازہ ہے کہ وہ کن حالات سے گزر رہے ہیں مسلم لیگ ن صدر یوتھ ونگ سوات زاہد خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت اور اووسیز کمیشن سے مطالبہ ہے کہ بیرونی ممالک میں مقیم اووسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے فوری اقدامات کرے کرونا وائرس کے ان حالات میں زیادہ تر اووسیز پاکستانیوں کو اپنے ملک جانے سے حکومت وقت نے روک دیا ہے جو ہمارے لئے باعث افسوس ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اووسیز پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی پروازیں شروع کریں انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں سے امداد کی اپیل کی ہے لیکن آفسوس آج بیرونی ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں کہ ان اووسیز پاکستانیوں کے ساتھ کیا ہوا ہے اور کن مسائل سے گزر رہے ہے حکومت فیلفور اقدامات کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں