

مانچسٹر: عارف چودھری
برطانیہ کے سنئیر اکائونٹنٹ ،معروف اکائونٹنگ فرم ذیشان اینڈ کو کے سربراہ اور کمیونٹی لیڈر راسب خان نے سٹاک پورٹ مانچسٹر میں جشن آزادی کے موقع پر رنگا رنگ سالانہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں پاکستان اور برطانیہ کی سیاسی، سماجی اور کاروباری افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔اس موقع پر پاکستان کے یوم آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور فضا میں غبارے چھوڑے گئے۔تقریب کے اہم شرکا میں شعیب خان،پاکستان سے آئے معروف قانون دان اظہر صدیق، سنئیر کالم نگار
مظہربرلاس، تحریک انصاف برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل، طاہر ندیم، سحر علی، مشعال عقیل پنکی، ہمایوں صاحبزادہ، فائقہ گل صاحبزادہ، تجمل گرمانی،گلوکارہ آسیہ ثمن،ماڈل زاہدہ شیخ شامل تھے۔راسب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری جان ہے، پاکستان ہماری پہچان ہے،برطانیہ آنے کے بعد پہلی پاکستان پہنچا تو ایسے لگا کہ جیل سے رہائی کے بعد گھر پہنچ گیا،پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار حکمران ہیں،پاکستان میں داخلی استحکام کے لئے سیاسی مذاکرات اور بات چیت ہونی چاہئے۔پاکستان زندہ باد۔ان کے خطاب کے بعد تمام شرکا نے مل کر کیک کاٹا اور سٹاک پورٹ پر سفید اور سبز غبارے فضا میں چھوڑے،شرکا نے پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعرے لگائے۔بعد ازاں تمام مہمانوں کی روایتی کھانوں سے تواضع کی گئی۔تقریب کا اختتام پاکستان کی حفاظت، سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لئے خصوصی دعائوں سے ہوا۔
