
لندن عارف چودھری
راچڈیل کے میئر کونسلر فیصل رانا نے صدر اسلام آباد بار چوہدری نعیم گجر اور فرنٹیئر سالیسٹرز یوکے کے ڈائریکٹر فواد اسلم کو خصوصی ملاقات کے لیے اولڈھم کے مقامی ریسٹورنٹ میں مدعو کیا ملاقات میں پروموٹر چودھری عاطف ریاض – مہر وسیم – راجہ ناصر علی موجود تھے
خصوصی ملاقات کے دوران برطانیہ اور پاکستان کے درمیان قانونی، پیشہ ورانہ اور سماجی روابط کو مزید مضبوط بنانے سمیت برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ میئر فیصل رانا کی کمیونٹی کے لیے خدمات، چوہدری نعیم گجر کی پاکستان کی قانونی برادری میں قیادت اور فواد اسلم کی برطانیہ میں قانونی و سماجی شعبے میں بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اس ملاقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہیں۔ بعد ازاں تینوں شخصیات نے میئر فیصل رانا کے حلقے میں منعقدہ ایک خوبصورت مشاعرے میں بھی شرکت کی، جہاں اردو زبان، شاعری اور پاکستانی ثقافت کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔ یہ ملاقات برطانیہ اور پاکستان کے درمیان قانونی، سماجی اور ثقافتی تعلقات کو مزید قریب لانے کی مشترکہ کوششوں کی خوبصورت عکاسی تھی۔ آخر میں مئیر راچڈیل نے چودھری نعیم گجر اور فواد اسلم سالیسٹر کو خصوصی مئیر بیج لگایا
