ساہیوال( آصف ندیم ) احساس کفالت پروگرام کی رقوم کی تقسیم میں خرد برد کی شکایات ۔ اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور کا چھاپہ۔ ہڑپہ سنٹر میں رقم تقسیم کرنے والا اھلکار امجد حسین گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے احساس کفالت پروگرام کی رقوم تقسیم کرنے کے ہڑپہ میں ایک سنٹر قائم کیا جہاں بینک اور احساس پروگرام کا عملہ مستحقین میں 12 ہزار روپے فی کس تقسیم کر رہا تھا۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کو شکایات ملی کہ مستحقین کو مختلف طریقوں سے ادائیگی نہیں کی جا رہی جس پر تحقیقات کی گئیں تو ایک امجد حسین نامی اھلکار مستحقین کے انگوٹھے لگوا کر انہیں مختلف بہانوں سے ادائیگی نہیں کر رہا تھا اور تمام رقم خردبرد کر لیتا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور تحصیل ساہیوال میں احساس کفالت پروگرام کی رقوم تقسیم کرنے کے متعین تمام افراد کے کوائف بھی تصدیق کے لئے طلب کر کئے ہیں ۔
