اقراجامعہ مسجد مانچسٹر میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی روحانی و پُرنور محفل

Spread the love

مانچسٹر: اقراجامعہ مسجد مانچسٹر میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک عظیم الشان، روحانی اور پُرنور محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں عاشقانِ رسول ﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔


محفل کا انعقاد علامہ حافظ افتخار سیالوی کی زیرِ نگرانی ہوا۔ محفل میں خصوصی خطاب علامہ فاروق حامد نے فرمایا، جس میں انہوں نے سیرتِ طیبہ ﷺ، عشقِ رسول ﷺ اور حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر ایمان افروز گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی محبت صرف ہمارے ایمان کا حصہ نہیں بلکہ ہماری زندگیوں کو سنوارنے اور معاشرے میں محبت، اخوت، امن اور انسانیت کو فروغ دینے کا ذریعہ بھی ہے۔

محفل کے دوران معروف نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں خوبصورت نعتیہ کلام پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ درود و سلام اور نعتِ رسول ﷺ کی صداؤں سے مسجد کا ماحول انتہائی روحانی اور پُرنور ہوگیا، جبکہ شرکائے محفل نے عقیدت و محبت کے ساتھ نعتیہ کلام سنا۔

آخر میں امتِ مسلمہ، پاکستان، برطانیہ اور پوری دنیا میں امن و سلامتی، خوشحالی اور اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی اس بابرکت محفل نے ایک بار پھر یہ پیغام اجاگر کیا کہ عشقِ رسول ﷺ مسلمانوں کے دلوں کو جوڑنے، انسانیت کی خدمت اور معاشرے میں محبت و امن کو فروغ دینے کی عظیم قوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں