

لندن عارف چودھری،
جس میں پاکستان کی موجودہ صورتحال، دوطرفہ تعلقات، پاکستان کے مفادات اور ملک کے مثبت بیانیے کی تشکیل سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستان کی بہتری، عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور باہمی تعاون کے ذریعے مؤثر کردار ادا کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے اور پاکستان کے مفاد میں اپنی کوششوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر سینئر صحافی طاہر چودھری بھی موجود تھے۔ سہیل وڑائچ کی فورم کے سیکریٹریٹ آمد پر ڈاکٹرطہٰ قریشی کی جانب سے انہیں پھول پیش کیے گئے۔ڈاکٹر طہٰ قریشی نے ملاقات کے دوران اپنی تصانیف اور فورم کی مختلف سرگرمیوں سے بھی سہیل وڑائچ کو آگاہ کیا اور فورم کے مختلف حصے دیکھائے ۔سہیل وڑائچ نے ڈاکٹر طہٰ قریشی کی علمی، سماجی اور بین الاقوامی سطح پر خدمات کو سراہتے ہوئے پاکستان کے لیے ان کی کاوشوں اور مثبت کردار کی بھرپور تعریف کی۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں پاکستان کے لیے مثبت سوچ، باہمی روابط کے فروغ اور مستقبل میں مشترکہ طور پر مزید اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا
