پیپلز پارٹی برطانیہ کی تنظیم سازی کے لئے مانچسٹر میں اہم اجلاس

Spread the love


مانچسٹر: عارف چودھری
پاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما سلطان حیات نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت میں برداشت ہے،نوجوان بلاول بھٹو کا ساتھ دیں۔ان خیلالات کا اظہار انھوں نے پیپلز پارٹی نارتھ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو مانچسٹر کے مقامی ہوٹل میں ہوا۔ اجلاس کی میزبانی صدر نارتھ ویسٹ گلزار خان اور صدر ویمن ونگ نارتھ رضیہ چودھری نے کی جبکہ مہمان خصوصی سلطان حیات تھے۔ اجلاس میں بابر فاروق،محمود اصغر چودھری،محبوب الہی بٹ، امجد بھٹی، بلال درانی، شاہ فرید، کونسلر مقدسہ بانو سمیت پارٹی رہنمائوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی نارتھ ویسٹ کے صدر گلزار خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ پارٹی کے ساتھ وفادار رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کو برطانیہ میں متحرک کیا جائے جس کے لئے وہ مرکزی قیادت سے ملاقات کریں گے، پیپلز پارٹی کی رکنیت سازی اور تنظیم سازی کریں گے۔رضیہ چودھری نے کہا کہ پارٹی قیادت کا کارکنوں سے رابطے کا فقدان ہے اور کارکنوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ہم نے پیپلز پارٹی کے لئے بہت کام کیا،پاکستان سے آنے والی قیادت لندن دورہ کرکے واپس چلی جاتی ہے،نوجوانوں کو موقع ملنا چاہئے، نوجوان آگے بڑھیں گے تو پارٹی مضبوط ہو گی۔کونسلر مقدسہ بانو نے کہا کہ پارٹی کی نئی ممبر شپ اور نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملنا چاہئے۔پیپلز پارٹی برمنگھم کے رہنما طالب حسین نے کہا کہ پارٹی قیادت تمام برانچوں کو متحد کرے،پیپلز پارٹی واحد جمہوری پارٹی ہے جس نے نوجوانوں کو موقع دیا، راجہ پرویز اشرف کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے شامل ہوا۔شاہ فرید نے کہا کہ پیپلز پارٹی نظرئیے اور جدوجہد کانام ہے،پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو جمہوری رہنما تھے،وہ مزدور کسان کے رہنما تھے، انھوں نے طاقت کا چشمہ عوام ہیں کا نظریہ دیا۔بے نظیر بھٹو نے قید اور جلاوطنی دیکھی۔پیپلز پارٹی کی قیادت نے قربانیاں دیں۔ہمیں چاہئے کہ نوجوانواں کو آگے بڑھنے کا موقع دیں۔سیاسی اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔بلال درانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سیاسی ونگز کو فعال کرنے کی ضرورت ہے۔بابر فاروق نے کہا کہ نوجوان پیپلز پارٹی سے مایوس نہ ہو۔بلاول بھٹو پاکستان کی سیاست میں سب سے زیادہ نوجوان رہنما ہیں۔پیپلزپارٹی نے روٹی، کپڑا، مکان کا نعرہ دیا۔نوجوان رہنما تبارک محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لئے دن رات کام کریں گے، پیپلز یوتھ کو فعال کرنا چاہئے۔نوجوانوانوں کو پارٹی میں شامل ہونا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں