

مانچسٹر عارف چودھری
جس میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان – اسلام آبا د بار کے صدر چودھری نعیم گجر -لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلرز شوکت علی کے علاوہ برطانیہ اور پاکستان سے تعلق رکھنے والی ممتاز سیاسی، قانونی، کاروباری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ دوسرے مہمانوں میں سابق لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن – نبیل گروپ کے چیئرمین نبیل جاوید قریشی – راجہ اظہر، راجہ ناصر، راجہ ایاز، وسیم عباس، سابق کونسلر فراز بھٹی، یوسف، عاطف ریاض، راشد جٹ، میاں اکرم ضیاء اور مسٹر نبیل سمیت دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔ شرکاء نے فرنٹیر سالیسٹرز کے ڈائریکٹرز فواد اسلم اور فرحان ہاشمی کو آفس کے افتتاح پر دلی مبارکباد دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا – اس موقع پر قانونی نظام، عوام کو انصاف تک مؤثر رسائی، کاروباری طبقے کے لیے قانونی معاونت اور معاشرے میں وکلاء کے اہم کردار کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ مضبوط قانونی ادارے نہ صرف افراد اور خاندانوں بلکہ کاروباری اور وسیع تر کمیونٹی کے مفادات کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب کے دوران برطانیہ اور پاکستان کے درمیان قانونی، پیشہ ورانہ اور کاروباری روابط کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی قانونی برادری کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔فرنٹیئر سالیسٹرز کے ڈائریکٹرز فواد اسلم اور فران ہاشمی نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں، سیاسی و قانونی شخصیات، کاروباری رہنماؤں، دوستوں اور کمیونٹی کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئر سالیسٹرز پیشہ ورانہ دیانت، اعلیٰ قانونی معیار اور اپنے کلائنٹس کے مفادات کے تحفظ کو ہمیشہ اپنی اولین ترجیح بنائے گا۔ پاکستان سے آئے ہوئے اسلام آباد بار کے صدر چودھری نعیم گجر نے تمام مہمانوں کو اسلام آباد بار آنے کی دعوت دی – تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ایک دوسرے سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کا موقع ملا۔مانچسٹر میں فرنٹیئر سالیسٹرز کا افتتاح ادارے کے ایک نئے سفر کا آغاز ہے، جس کا مقصد معیاری قانونی خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ قانونی، کاروباری اور کمیونٹی حلقوں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنا ہے۔
