

لندن عارف چودھری
برطانوی شہر روچڈیل میں فلاحی تنظیم ‘ہارویسٹ ٹچ کے زیرِ اہتمام نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوتے ہی ریڈی سیٹ اسکول کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں کو مفت اسکول یونیفارم و بیگز اور تعلیمی اشیاء فراہم کی گئیں ۔ تقریب میں میئر آف روچڈیل فیصل رانا سمیت مقامی شخصیات اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے بچوں میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔مئیر فیصل رانا کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ بچوں کے لیے بہترین کام کر رہا ہے۔ یونیفارم اور اسکول بیگز کی فراہمی ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ ہارویسٹ ثچ کی چیف ایگزیکٹو بنیتا اوربانی و چیف ایگزیکٹو نازنین نسیم محمد کا کہنا تھا کہ ہم نے تعلیمی سال کی شروعات کے لیے ‘ریڈی، سیٹ، اسکول’ ڈے انعقاد کیا تاکہ جو بچے سکول کےلئے ضروری اشیاء نہیں خرید سکتے انہیں مفت دی جائیں ۔ہمارے پروگرام کے تحت بچوں کو ایوارڈز دیے گئے ہیں اور ہم میئر روچڈیل کی آمد پر ان کے شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر۔ بچوں کے والدین نے تنظیم کے کام کو سراہا -مقامی کمیونٹی نے ہارویسٹ ٹچ کی اس کاوش کو بے حد سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایسی مثبت سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
