لندن عارف چودھری
لندن کی سڑک پر، سب کے سامنے، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF) کے چیئرمین سید قمر رضا صاحب کے ساتھ جو بدتمیزی، گالی گلوچ اور بدزبانی کی گئی، اس نے ہر غیرت مند کشمیری اور پاکستانی کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔
*عاشق حسین فردوسی صاحب! آپ کو کس نے یہ حق دیا ہے؟*
سید قمر رضا صاحب وہ شخصیت ہیں جو لندن میں بیٹھ کر بھی پاکستان کا سوچتے ہیں، کشمیر کا سوچتے ہیں۔ وہ خود ایک اوورسیز پاکستانی ہیں، جو ہمارے دکھ درد کو سمجھتے ہیں۔ جو شارجہ سے لندن اور جاپان سے امریکہ تک پاکستانی کمیونٹی کے لیے لڑ رہے ہیں۔ جنہوں نے یتیم بچوں، بیواؤں میں کروڑوں روپے کی امداد تقسیم کی، جنہوں نے ہائی کمیشن میں ہمارے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے مسائل پر آواز اٹھائی۔ اور آپ نے اسی شخص کو لندن میں گالیاں دیں؟
یہ کشمیر ایکشن کمیٹی کی تحریک ہے یا گالی کمیٹی کی؟
اختلاف ضرور کرو، دلیل سے کرو۔ کشمیر کے حق کے لیے لڑنا ہے تو اتحاد سے لڑو۔ لیکن اگر تم نے گالی کو ہتھیار بنایا، اگر تم نے اپنے ہی بزرگوں کی پگڑیاں اچھالنا شروع کر دیں، تو یاد رکھو پوری کمیونٹی تمہارے خلاف کھڑی ہو
