میڈیا سٹی مانچسٹر میں برطانیہ کے سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر سلیم اللہ خان نے جدید ترین طبی سہولیات سے آراستہ ‘خانز میڈیکل سروسز (Khans Medical Services Ltd) کے افتتاحی پروگرام (اوپن ایوننگ) کا انعقاد کیا گیا

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری ،
جس میں معروف ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز نے شرکت کی۔  گریٹر مانچسٹر کے قلب میڈیا سٹی میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ‘خانز میڈیکل سروسز’ کی جانب سے منعقدہ اوپن ایوننگ میں جنرل پریکٹیشنرز (GPs) اور نامور طبی ماہرین نے شرکت کی، جن میں رائیٹن میڈیکل سینٹر کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر زبیر احمد – سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر مسرور خالد چیمہ – سینئر گا ئناکالوجسٹ ڈاکٹر بشری اقبال – ڈاکٹر عائشہ – ڈاکٹر وقاص فرید – ڈاکٹر جوزف گرگس – ڈاکٹر سبینہ احمد – ڈاکٹر سلام -ڈاکٹر طاہرہ – ڈاکٹر زنیرہ – ڈاکٹر لیزہا کیو – شیخ سمیر – ہائے جیا اور دوسرے شامل تھے – جہاں خانز میڈیکل کی جانب سے دی جانے والی جدید و خصوصی خدمات کا جائزہ لیا گیا۔پروگرام کے دوران ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ جی پی اور کنسلٹنٹ لیڈ سروسز کے تحت مریضوں کو اب طویل انتظار سے نجات ملے گی اور انہیں تفصیلی معائنے کا بھرپور موقع ملے گا۔ڈاکٹر جوزف گرگس کا کہنا تھا کہ مجھے اس شعبے میں طویل تجربہ حاصل ہے۔ خانز میڈیکل سروسز کے تحت پرائیویٹ جی پی سہولت سے لوگوں کو جی پی کے ساتھ 20 منٹ تک کا تفصیلی وقت ملے گا، جہاں وہ اپنے مسائل بہتر طور پر بیان کر سکیں گے۔ یہاں بلڈ ٹیسٹ کے نتائج 5 سے 15 منٹ میں دستیاب ہوں گے جبکہ ہاؤس الٹراساؤنڈ – پیلوک ٹریٹمنٹ -فیس ٹریٹمنٹ اور دیگر سہولیات بھی موجود ہیں۔ایوننگ کے دوران مختلف خصوصی شعبہ جات جیسے کہ بون ہیلتھ، اسپورٹس میڈیسن، گائنی ایسٹیٹکس (Gynae Aesthetics)، اور الٹراساؤنڈ سمیت دیگر تمام جدید ڈائیگنوسٹک سہولیات پر روشنی ڈالی گئی۔ڈاکٹر بشریٰ اقبال کنسلٹنٹ گائنیکالوجسٹ اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر چیمہ اور سینئر جی پی ڈاکٹر زبیر احمد نے کہا کہ خانز میڈیکل پریکٹس ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں گائنی اور جی پی سروسز جدید ترین سامان (Equipments) کے ساتھ دستیاب ہیں۔ یہ سروس ہفتے کے ساتوں دن صبح 9 سے رات 9 بجے تک عوام کے لیے کھلی ہے۔میزبان ڈاکٹر سلیم خان نے افتتاحی تقریب میں شریک تمام پیشہ ور ڈاکٹروں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کو بہترین جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا انکی اولین ترجیح ہے خانز میڈیکل سروسز کی انتظامیہ کے مطابق اس کلینک کا بنیادی مقصد جدید ترین ٹیکنالوجی اور ماہرین کی دیکھ بھال کے ذریعے مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں