

برطانیہ کے عظیم عالم دین اور نامور مذھبی راہنما اور بلال مسجد اولڈہم کے ہیڈ امام و خطیب اور استاذ صاحبزادہ محمد طاہر بغدادی کی سرپرستی میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور برطانیہ سے تشریف لانے والے علماءِ کرام، قرّاءِ عظام، ثناء خوانانِ رسول ﷺ اور بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی۔ ہمیں رپورٹ کر رہے ہیں محمد عمر چودھری
محفل کی صدارت مسلم کمیونٹی اولڈہم کی نمائندہ شخصیت علامہ مولانا قاری سید عبدالشکور قادری نے فرمائی۔ اس موقع پر قاری نصیر احمد قادری، سید طالب حسین شاہ گیلانی، جامعہ شمسیہ قمر العلوم اولڈہم کے بانی قاری محمد اسلم سیالوی، منہاج القرآن اولڈہم کے رہنما انجینئر حاجی محمد ارشد، امیرِ ملت ٹرسٹ نارتھ ویسٹ کے خلیفہ حاجی محمد بشیر جماعتی، مدرسہ جماعتیہ کاہس کے حافظ نور محمد جماعتی ، غوثیہ مسجد ورنتھ کے حاجی محمد ارشد، المدینہ جامع مسجد واٹرلو اسٹریٹ کے حاجی پرویز، گرین گیٹ جامع مسجد کے قاری مصباح الدین سیفی، خدیجہ ایجوکیشن سینٹر کے حاجی منیر احمد ، علی شان چشتی حافظ محمد فرحان سیالوی سمیت مختلف دینی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔سماجی و سیاسی شخصیات میں کونسلر ندیم اقبال، چوہدری سردار محمد، راجہ عبدالمعروف، چوہدری محمد اقبال، حاجی الطاف حسین اور حاجی اکبر علی سمیت دیگر معززین بھی شریک ہوئے۔محفل کا آغاز قاری عمر دراز خان انور، ضلع خوشاب پاکستان کی خوبصورت اور پرسوز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس سے محفل کا ماحول روحانیت سے معمور ہوگیا۔ بعد ازاں عامر اقبال اور حافظ احسن طاہر نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نعت و ثناء خوانی کی۔راچڈیل سے تشریف لانے والے معروف عالمِ دین صاحبزادہ علامہ امام محمد عرفان چشتی نے میلاد النبی ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل خطاب کیا اور عظمتِ مصطفیٰ ﷺ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ اور مزید کہا کہ ہم مسلمانوں کو اپنے اعلی کردار سے معاشرہ کو پرسکون بنانا ہے ۔بلال جامع مسجد اولڈہم کے امام و خطیب مولانا مفتی محمد اعظم نقشبندی نے بھی میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے خصوصی پیغام دیا۔ڈربی سے تشریف لانے والے معروف اینکر پرسن اور ثناء خوانِ رسول فرید اسلم سلطانی نے نعتیہ کلام پیش کیا۔محفل میں عالمی شہرت یافتہ ثناء خوانِ رسول اور QTV و ARY کے معروف اینکر پرسن الحاج محمد افضل نوشاہی نے حمدِ باری تعالیٰ اور ذکرِ الٰہی سے آغاز کرتے ہوئے نعتیہ کلام اور صوفی شعراء کا کلام پیش کیا، جس پر حاضرین نے بھرپور عقیدت و محبت کا اظہار کیا اور محفل میں درود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔
محفل کا مرکزی خطاب پاکستان سے تشریف لانے والے معروف عالمِ دین اور رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر علامہ پروفیسر مفتی محمد امجد علی ثانی نے کیا۔ انہوں نے قرآنِ مجید کی آیاتِ مبارکہ کی روشنی میں سیرتِ رسول ﷺ، محبتِ رسول ﷺ اور فکرِ رسول ﷺ کی اہمیت پر جامع گفتگو کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ مسلمانوں کو صرف ذکرِ رسول ﷺ ہی نہیں بلکہ فکرِ رسول ﷺ کو بھی اپنی زندگیوں کا حصہ بنانا چاہیے۔ اور نبیء رحمت کا بہترین امتی بن کر تمام طبقات کے ساتھ امانت و دیانت اور اعلی اخلاق کا مظاہرہ کرنا ہے ۔پروگرام کی جملہ نظامت کے فرائض علامہ صاحبزادہ محمد طاہر بغدادی نے نہایت خوبصورتی اور وقار کے ساتھ انجام دیے اور تمام مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا۔علامہ بغدادی نے کہا
آج کی کانفرنس کا خصوصی پیغام یہ ہے کہ
*ہم برطانیہ کی ملٹی کلچرل سوسائٹی کا اہم ترین حصہ ہیں یہاں ہم نےاپنے عظیم آقا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے میلاد کو اس طرح منانا ہے کہ آپ کی پاکیزہ سیرت کے نقوش ہمارے معاملات سے ظاہر ہوں*تاکہ معاشرے کو امن و سلامتی کی برکات نصیب ہوں اور انھوں نے مزید کہا کہآج کی عظیم الشان میلاد النبی کانفرنس اس عظیم مقصد کے بھی منعقد کی گئی ہے کہ ہماری نوجوان نسل نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اپنا تعلق مضبوط کرے اور آپ کے اسوہ حسنہ کو اپنا کر کامیاب زندگی گزارے ۔
اختتامی مرحلے میں بارگاہِ رسالت ﷺ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا، جبکہ علامہ مفتی امجد علی ثانی نے خصوصی دعا کروائی۔ دعا میں امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی، عالمِ اسلام کی ترقی، پاکستان و اہلِ پاکستان، کشمیر و اہلِ کشمیر، غزہ و فلسطین اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بلال جامع مسجد اولڈہم اور برطانیہ بھر کی مسلم کمیونٹی کے باہمی اتحاد، اتفاق اور اخوت کے فروغ کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔
محفل کا ہال اور اسٹیج گنبدِ خضریٰ کے خوبصورت بینرز، پھولوں اور سبز و سفید غباروں سے سجایا گیا تھا۔ نمازِ عشاء کے بعد تمام مہمانوں اور شرکائے محفل کے لیے خصوصی ضیافتِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔
محفل کے انتظامات میں چیئرمین انتظامیہ کمیٹی حاجی محمد اسلم کے ہمراہ سوداگر حسین، حاجی عبدالغفور، قاسم مسعود، ساجد حنیف، حاجی وسیم اقبال، عمیر احمد، موسیٰ اقبال اور دیگر احباب نے خصوصی خدمات انجام دیں۔
محفل کی یہ خاص بات تھی کہ
گریٹر مانچسٹر اور گرد و نواح سے مسلم کمیونٹی کے تمام طبقات کی نمائندگی موجود تھی ۔ جس کو بے حد سراہا گیا ۔محفل کی میڈیا کوریج کے لیے میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے، جنہوں نے پروگرام کے مختلف مراحل، خطابات، نعتیہ کلام اور روحانی مناظر کو کوریج کیا۔ یوں یہ عظیم الشان محفلِ میلاد محبتِ رسول ﷺ، سیرتِ طیبہ، اتحادِ امت اور باہمی اخوت کے پیغام کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
محمد عمر چودھری اولڈھم
