کمیونٹی لیڈر ارم – کرن اور عروج نے روچڈیل میں فلوری کیئر کا اوپن ڈے، کا انعقاد کیا

Spread the love


لندن عارف چودھری
کمیونٹی کو مفت نگہداشت اور معاونتی خدمات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار او پی سی پنجاب کے وائس چیئرمین اور صوبائی وزیر بیرسٹر امجد ملک اور ورکرز پارٹی کے لیڈر امتیاز احمد -مقامی کونسلرز اور کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اوپن ڈے کا مقصد کمیونٹی کو فلوری کیئر کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف خدمات، نگہداشت اور معاونت سے آگاہ کرنا تھا۔ دوسرے شرکت کرنے والوں میں سینٹر کے مینجر انتھونی – ڈپلش کمیونٹی سینٹر کے مینجر سہیل احمد – مسلم لیگ ن یو کے کے ٹریڈ ہیڈ چودھری خالد ہنجرا – کونسل آفیسر مائیکل کیلی – کونسلر وقار خان – کونسلر فاروق احمد – راشدہ – کونسلر محمد شفیق – کونسلر منان الٰہی -سابق کونسلر محمد ارشد – اکاؤنٹینٹ عمران اور بلال شامل تھے اس موقع پر شرکاء نے ادارے کی سہولیات کا دورہ کیا اور ٹیم سے ملاقات بھی کی۔شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈیمینشیا، صحت سے متعلق دیگر مسائل اور ذاتی نوعیت کے معاملات میں لوگوں کو مفت معاونت اور رہنمائی فراہم کرنا ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔انہوں نے فلوری کیئر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے کمیونٹی کے ان افراد اور خاندانوں کے لیے اہم سہارا ثابت ہوتے ہیں جو مشکل حالات میں مدد اور رہنمائی کے متلاشی ہوتے ہیں۔بیرسٹر امجد ملک اور امتیاز احمد اور دیگر رہنماؤں نے فلوری کیئر کی انتظامیہ کو اس مثبت اور فلاحی اقدام پر خراجِ تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی کمیونٹی کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔فلوری کیئر کا پیغام بھی واضح ہے کہ “آپ کا سفر، ہمارا ساتھ” — یعنی کمیونٹی کے افراد کو ان کے سفر میں نگہداشت، تعاون اور رہنمائی فراہم کرنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں