
اولڈھم عارف چودھری
حاجی کامران کے بیٹے ساحل کامران کی خصوصی شرکت کیدعوت میں کاروباری شخصیات، دوست احباب اور بیڈمنٹن ٹیم کے ممبران نے شرکت کی اور حاجی کامران کو پوتے کی پیدائش پر دلی مبارکباد پیش کی۔ شرکت کرنے والوں میں آباسین ریسٹورنٹ کے چیف ایگزیکٹو سجاد احمد – بالی ووڈ ریسٹورنٹ کے چیف ایگزیکٹو حاجی کبیر کاکڑوی – سابق کونسلر حاجی الیاس -محمد حیان – ساجد محمود-عاصم رضا -نبیل الرحمان -محمد رضا -چودھری وسیم -ادریس بٹ-محمد ظہیر -دانیال بٹ-وقاص احمد -زہیب چیمہ-فاروق نزیر -ہارون بشیر -ملک شاھد -ساجد محمود شامل تھے-اس موقع پر مہمانوں کی تواضع کے لیے خصوصی طور پر پورے بکرے روسٹ کیے گئے، جبکہ اباسین ریسٹورنٹ کے شیف نوید نے بہترین اور لذیذ کھانے تیار کر کے مہمانوں کی خوب تواضع کی۔خوشی کے اس موقع پر حاجی کامران نے پوتے اور ساحل کامران نے اپنے بیٹے محمد حیدر کی پیدائش کی خوشی میں کیک بھی کاٹا۔ تقریب میں شریک دوستوں اور کاروباری شخصیات نے حاجی کامران کو مبارکباد دیتے ہوئے نومولود بچے کے لیے صحت، سلامتی اور کامیاب مستقبل کی دعائیں کیں -اس موقع پر میزبان حاجی کامران نے اپنے دوست احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پوتے کی پیدائش ان کے خاندان کے لیے انتہائی خوشی کا موقع ہے، اور انہیں بے حد خوشی ہے کہ ان کے دوست اس خوشی میں شریک ہوئے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ حاجی کامران کو اس خوبصورت موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو صحت، خوشیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے اور اسے خاندان کے لیے باعثِ رحمت و برکت بنائے۔حاجی کامران کی جانب سے پوتے کی پیدائش کی خوشی میں منعقد کی گئی یہ خوبصورت تقریب خوشگوار ماحول اور دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا –
