یورپین اسلامک سینٹر اولڈہم (EIC) کے انچارج مولانا محمد اقبال اور انکی ٹیم کی جانب سے 12ویں سالانہ سیرۃ النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس  کا انعقاد کیا گیا –

Spread the love


اولڈھم عارف چودھری
جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علماء، دینی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت۔برطانیہ کے شہر اولڈہم میں یورپین اسلامک سینٹر (EIC) کی جانب سے 12ویں سالانہ سیرۃ کانفرنس کا شاندار اور باوقار انعقاد کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد اتحادِ امت، بین المسالک ہم آہنگی اور سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے عالمگیر پیغام کو عام کرنا تھامرسی فار ہیومینٹی (انسانیت کے لیے رحمت) کے عنوان سے منعقدہ اس کانفرنس میں مرد و خواتین، علماء کرام اور جوانوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جن میں – کنسلٹنٹ ڈاکٹر غلام علی -چودھری طفیل -چودھری خالد ہنجرا – شامل تھے – اس موقع پر ایک خصوصیہ نمائش (Seerah Exhibition) بھی سجائی گئی جس میں سیرتِ طیبہ پر مبنی پوسٹرز، تاریخی نوادرات، تھری ڈی ماڈلز اور وی آر (VR) گلاسز پیش کیے گئے تاکہ جدید طریقوں سے نئی نسل کو اسوۂ حسنہ سے جوڑا جا سکے۔تقریب میں شرکت کرنے والے علماء اور انتظامیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بین المسالک اتحاد پر زور دیا ​علامہ قاری خادم حسین چشتی -مولانا عبدالکریم – راجہ قمر عباس نے کہا کہ اس دور میں ہمارے درمیان اتحاد اور اتفاق کی سخت ضرورت ہے، اور یہ سعادت کی بات ہے کہ ہم رحمت للعالمین  کے نام پر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو رہے ہیں۔یورپین اسلامک سنٹر کے انچارج و میزبان مولانا محمد اقبال نے کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام مساجد اور مکاتبِ فکر کو متحد ہونا پڑے گا۔ اس کانفرنس میں 500 سے 600 افراد نے شرکت کی ہے اور ہمارا مقصد سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے اتحاد قائم کرنا ہے۔کانفرنس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ یورپین اسلامک سینٹر کی یہ کوشش انتہائی قابلِ تحسین ہے -منتظمین کا عزم تھا کہ وہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامز کے ذریعے اتحادِ امت اور سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ترویج کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاکہ عالمی سطح پر امن و محبت کا پیغام عام ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں