بَری کے سما کونسل کے چیف ایگزیکٹو تنویر احمد عرف ٹن اور چئیر پرسن عاطف ریاض چودھری اور مینجر بشری اور انکی ٹیم کی جانب سے کے شاندار میوزیکل پروگرام، پیش کیا گیا

Spread the love


بری —عارف چودھری
جس میں کمیونٹی کی فیملیوں کے ساتھ بھرپور شرکت- چئیر پرسن عاطف ریاض چودھری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا – ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان لارڈ میئر مانچسٹر شوکت علی -ڈی ایم چینل اور ایزی منی کے چیئرمین ڈاکٹر لیاقت ملک کی خصوصی شرکت کی
سما کونسل کے زیرِ اہتمام بَری میں ایک شاندار میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں نئے ابھرتے ہوئے گلوکاروں سمیت مختلف فنکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں فیملیز نے شرکت کی اور فنکاروں کی پرفارمنس کو بھرپور پذیرائی دی۔
میوزیکل شام کے دوران نئے اور سینئر سنگرز نے مختلف گیت پیش کیے، جنہیں حاضرین نے پسند کیا اور خوب داد دی۔ موسیقی سے محظوظ ہونے کے ساتھ ساتھ شرکاء کے لیے عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔پروگرام کی ایک خاص بات سما کونسل کے چیئرمین عاطف ریاض کی سالگرہ تھی، جس کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔ چیف ایگزیکٹو تنویر احمد عرف ٹن چیئرمین عاطف ریاض چودھری نے کمیونٹی کی شرکت اور محبت پر اظہارِ تشکر کیا۔ دوسرے شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر حامد المشرقی – پی ٹی آئ یوکے کے صدر ملک عمران خلیل – ماسٹر سالون کے چیف ایگزیکٹو مسٹر اینڈ مسز راحیل غلام – پامیلا ملک – عالیہ ہاشمی – روبینہ راجہ – سابق پاکستانی کرکٹر طارق محمود -روبینہ عارف چودھری – صائمہ ریاض – ثمینہ خان – ایکٹر زرقا احمد – زاھدہ باجی -فرنٹیر سالیسٹر کے فواد اسلم -مدیحہ -شنایا -راحیل غلام -طاھر حفیظ -اور کمیونٹی کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔پروگرام میں موسیقی، تفریح اور کمیونٹی کے باہمی میل جول نے شام کو یادگار بنا دیا، جبکہ شرکاء نے سما کونسل کی جانب سے ایسی مثبت اور تفریحی سرگرمیوں کے انعقاد کو سراہا۔فنکاروں اور مینجر بشری کو خصوصی شیلڈز دی گئیں -بَری میں منعقد ہونے والی یہ میوزیکل شام نہ صرف موسیقی کے شائقین کے لیے تفریح کا ذریعہ بنی بلکہ کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا بھی خوبصورت موقع ثابت ہو -آخر میں مہمانوں کی لاھوری کھانوں سے تواضع کی گئ اور عاطف ریاض چودھری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں