لاہور کینٹ میں خصوصی ملاقات
لاہور:
مانچسٹر کی معروف سماجی شخصیت راسب خان نے لاہور کینٹ کا خصوصی دورہ کیا، جہاں ان کی ایک اہم اور یادگار ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے محترم بریگیڈیئر سکندر حیات صاحب نے راسب خان کو ایک اعزازی شیلڈ پیش کی۔ یہ اعزاز ان کے لیے باعثِ عزت اور قابلِ فخر لمحہ قرار دیا گیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سماجی خدمات اور پاکستان و برطانیہ کے درمیان کمیونٹی روابط کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
راسب خان نے پاک فوج کی جانب سے دی جانے والی عزت و پذیرائی پر بریگیڈیئر سکندر حیات صاحب اور پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
یہ ملاقات نہ صرف راسب خان کے لیے ایک یادگار موقع تھی بلکہ پاکستان اور برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے درمیان مضبوط روابط اور مثبت کردار کی بھی عکاسی کرتی ہے۔
اردو گلوبل نیوز
