
اولڈھم عارف چودھری
تقریب کی تیاریوں اور پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لیے چیئرمین ڈاکٹر مشرف حسین اور روح رواں مزاھد حسین اور ان کی ٹیم کا خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گالا ڈنر کے پروگرام اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
بریسٹ کینسر کے خلاف آگاہی اور خواتین کی معاونت کے لیے پنک چائے چیریٹی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔اولڈھم میں 22 اکتوبر کو ہونے والے گالا ڈنر کی تیاریوں کے سلسلے میں چیئرمین ڈاکٹر مشرف حسین اور بانی مزاھد حسین اور ان کی ٹیم جن میں سرور ثاقبی چشتی – رانی باجی – آشا – ماھی – نورین شہزاد نے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا۔اجلاس میں گالا ڈنر کے پروگرام کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ تقریب کے مختلف حصوں، انتظامی امور اور شرکاء کی ذمہ داریوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ٹیم جن میں آشا -اور دوسرے شامل تھے کی جانب سے تقریب کے حوالے سے ایک جامع پیکیج بھی تیار کیا گیا، جبکہ گالا ڈنر کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا -پنک چائے چیریٹی کا مقصد بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا اور خواتین کو بروقت تشخیص اور احتیاط کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔ 22 اکتوبر کا گالا ڈنر بھی اسی مقصد کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس نیک مقصد کا حصہ بنیں۔”اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی کو معاشرے کے مختلف طبقات تک پہنچایا جائے اور خواتین کو اس مرض کی بروقت تشخیص کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے -پنک چائے چیریٹی کی جانب سے منعقد کیے جانے والے گالا ڈنر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ
بریسٹ کینسر ایک ایسا مرض ہے جس کی بروقت تشخیص علاج کے امکانات میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پنک چائے چیریٹی کی جانب سے گالا ڈنر کا انعقاد بھی اسی آگاہی اور فلاحی مشن کو آگے بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔پنک چائے چیریٹی کے زیرِ اہتمام 22 اکتوبر کو اولڈھم کے ایسٹرن پاولین ہال میں ہونے والا گالا ڈنر بریسٹ کینسر کے خلاف آگاہی اور خواتین کی معاونت کے لیے ایک اہم منصوبہ ھو گا
