
مانچسٹر -عارف چود
ھری
جس میں پندرہ سے اٹھارہ سال کی عمر کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایسا پروگرام پاکستانی قونصلیٹ میں پہلی دفعہ قونصلر جنرل امتیاز فیروز گوندل کی کوششوں سے ممکن ہوا دوسرے سیشن میں پہلے پروگرام کے مقابلے میں تین گنا سے بھی زیادہ نوجوانوں نے شرکت کی، جو اس پروگرام میں نوجوان نسل اور والدین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا واضح ثبوت ہے۔ تقریب میں والدین، کمیونٹی کی اہم شخصیات اور میڈیا نمائندگان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔سیشن کے دوران ماہرین نے نوجوانوں کو طب اور حیاتیاتی علوم، انجینئرنگ اور سائنسی شعبوں، سماجی علوم، قانون و کاروبار، مصنوعی ذہانت و کمپیوٹر سائنس، قیادت اور ذاتی صلاحیتوں کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیم، روزگار اور مستقبل کے پیشہ ورانہ مواقع کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔خصوصاً مصنوعی ذہانت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی اہمیت پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، کمپیوٹر اور ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کرنے کی ترغیب دی گئی، جبکہ مصنوعی ذہانت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے نئے پیشہ ورانہ مواقع، مستقبل میں روزگار کی بدلتی ہوئی نوعیت اور ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔شرکاء جن میں سینئر ڈاکٹر عبدالحفیظ – ڈاکٹر عبدالقدوس – ڈاکٹر علی اور دوسرے شامل تھے – نے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر کی جانب سے نوجوانوں کے لیے اس اہم اور مفید اقدام کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نوجوانوں کو بروقت درست رہنمائی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور انہیں اپنی تعلیم اور مستقبل کے پیشے کے انتخاب میں بہتر فیصلے کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔اس موقع پر قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر امتیاز فیروز گوندل کی نوجوانوں کے لیے اس خصوصی کاوش کو سراہا گیا۔ قونصل جنرل نے نہ صرف اس پروگرام کی سرپرستی کی بلکہ نوجوان نسل کے مستقبل اور ان کی تعلیمی و پیشہ ورانہ رہنمائی کو خصوصی اہمیت دی، جو برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی نئی نسل کے ساتھ قونصلیٹ کے مضبوط رابطے اور مثبت کردار کی عکاسی کرتا ہے۔قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام نوجوانوں، والدین، ماہرین اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے لیے اس نوعیت کے پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سیشن اس سے بھی بڑے پیمانے پر منعقد کیا جائے گا اور نوجوانوں کو مزید بہتر سہولیات اور وسیع پیمانے پر رہنمائی فراہم کرنے کے لیے بڑے انتظامات کیے جائیں گے پروگرام کا منظم کرنے میں۔ قونصلیٹ کے آفیسران۔ ڈپٹی قونصل جنرل دانش چودھری -محمد عامر چودھری – شاہ رخ خان اور دوسرے شامل تھے
