اولڈھم -عارف چودھری
جس میں برطانیہ بھر سے نامور علمائے کرام، قراء، نعت خوانوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ برطانیہ کے شہر اولڈہم میں واقع خدیجہ ایجوکیشن سینٹر میں سالانہ عظیم الشان محفلِ میلاد النبی کا انعقاد کیا گیا، جس میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے علمائے کرام، نعت خوانوں اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ثنا خوان حضرات نےنبی کریم محمد مصطفٰی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے ۔ علمائے کرام نے آقائے کائنات کی سیرت پر روشنی ڈال کر اہل ایمان کی ارواح کو جلا بخشی سنٹر کے روح رواں مولانا قاری منظور احمد شاکرنے کہا کہ جتنے بھی لوگ یہاں پہ تشریف لائے ہیں میں ان کا سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اور ہماری کوشش یہ ہے کہ ہم حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ اور آپ کے اسوہ حسنہ و تعلیمات کے روشنی میں اپنی نوجوان نسل کی اعلی تربیت کریں تا کہ اس معاشرے کے اندر وہ ایک اچھے شہری، اچھے انسان اور اچھے مسلمان ثابت ہوں۔سٹیج دیکرٹری کے فرائض ممتاز عالم دین مولانا طاہر بغدادی نے ادا کئے ۔قاری عمر دراز خان انور نے خوبصورت انداز میں تلاوت قرآن کی سعادت حاصل کی اور ثناء خوان نشید گروپ، نزاکت حسین، حاجی حسین طارق، شہزاد عاشق قادری اور ظہیر بلالی نے اپنی خوبصورت آواز میں بارگاہِ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لیے اور پوری محفل پر وجدانی کیفیت طاری کر دی۔
اس پرنور تقریب میں بالخصوص نوجوان نسل اور بچوں کی بڑی تعداد کی شرکت قابلِ دید تھی۔ علماء نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے پروگرامز کا بنیادی مقصد مغربی معاشرے میں رہتے ہوئے اپنی نسلوں کو حضور کی سیرت اور اخلاق سے جوڑنا ہے۔ اولڈھم مساجد کونسل (OMC)کے چیئرمین مولانا عبد الشکور قادری،لاہور سے آئے علامہ امجد علی ثانی و دیگر علمائے کرام نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پیغمبرِ اسلام کا پیغام صرف مسلمانوں تک محدود نہیں بلکہ یہ تمام انسانیت کے لیے امن، پیار اور سلامتی کا پیغام ہے ۔اللہ تبارک و تعالی ہم سب کو سیرتِ مطہرہ پر عمل کی توفیق عطافرمائے۔محفل میں قاری محمود الحسن، مولانا فاروق سیالوی، صاحبزادہ عتیق الرحمن قادری اور کثیر مزھبی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔روحانیت سے بھرپور اس محفل کا اختتام امتِ مسلمہ کے اتحاد، ترقی اور دنیا بھر میں امن و سلامتی کی خصوصی دعاؤں پر ہوا، جس کے بعد حاجی جمیل احمد کی طرف سے حاضرین کو ضیافتِ میلاد پیش کی گئی ۔
