خواتین میں صحت سے متعلق آگاہی اور بہتر طرزِ زندگی کے فروغ کے لیے جنرل ہیلتھ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

Spread the love

فلوری کیئر کی چیف ایگزیکٹو کرن اور ڈائریکٹر ارم نے خواتین کے لیے راچڈیل کی الفرقان مسجد میں جنرل ہیلتھ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا برطانیہ کے سینئر۔ گائناکالوجسٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر سلیم اللہ خان کی خصوصی شرکت کی
راچڈیل عارف چودھری
خواتین میں صحت سے متعلق آگاہی اور بہتر طرزِ زندگی کے فروغ کے لیے جنرل ہیلتھ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیشن میں ماہرِ امراضِ نسواں ڈاکٹر سلیم اللہ خان نے خواتین کی صحت، غذائیت و طرزِ زندگی، ذہنی صحت، احتیاطی تدابیر اور خاندانی صحت سے متعلق اہم امور پر آگاہی فراہم کی۔
پروگرام میں خواتین کو اپنی صحت کا خیال رکھنے، بیماریوں سے بچاؤ اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کے حوالے سے عملی مشورے دیے گئے۔ شرکاء کو سوالات کرنے اور ماہرِ صحت سے رہنمائی حاصل کرنے کا بھی موقع فراہم کیا گیا۔منتظمین کے مطابق ایسے آگاہی پروگراموں کا مقصد کمیونٹی میں صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور خواتین کو صحت کے مسائل کے بارے میں بروقت رہنمائی فراہم کرنا تھا – خواتین کا کہنا تھا کہ ھم فلوری کئیر اور ڈاکٹر سلیم اللہ خان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں مختلف امراض کے متعلق مکمل بریف کیا ایسی ورکشاپس کا انعقاد تسلسل کے ساتھ ھونا چاہئے -اس موقع پر کنسلٹنٹ ڈاکٹر سلیم نے اچیف ایگزیکٹو کرن اور ارم کا کامیاب ورکشاپ کروانے پر شکریہ ادا کیا انکا مزید کہنا تھا کہ میری طرف سے مختلف شہروں میں خواتین کے لئے ایسی ورکشاپس کا انعقاد ہوتا رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں