مانچسٹر عارف چودھری
لندن اور برمنگھم کے بعد معروف پاکستانی فوڈ برانڈ بریانی والا نے مانچسٹر میں بھی اپنی نئی برانچ کا آغاز کر دیا۔ وِلمزلو روڈ، مانچسٹر میں قائم کی گئی نئی برانچ کی افتتاحی تقریب میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان اور ممتاز قانون دان طاھر انصاری سالیسٹر اورپاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔
تقریب کا مقصد مانچسٹر میں مستند کراچی طرز کی بریانی کے ذائقے کو متعارف کرانا اور برطانیہ میں بریانی والا کے سفر کو مزید آگے بڑھانا تھا۔
افتتاحی تقریب میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان اور برطانیہ کے ممتاز قانون دان طاہر انصاری نے خصوصی شرکت کی اور نئی برانچ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر معروف قانون دان عبدالحسیب بھی موجود تھے، جن کی میزبانی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مانچسٹر بریانی والا کی جانب سے پیش کی جانے والی بریانی کو کراچی کے روایتی ذائقے اور انداز کے ساتھ پیش کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ افتتاحی تقریب میں مہمانوں کو مفت بریانی پیش کی گئی، جبکہ تقریب کے ماحول کو پاکستانی ثقافت اور روایتی رنگوں سے سجایا گیا۔شرکاء نے نئی برانچ کے قیام کو مانچسٹر میں پاکستانی کھانوں اور خصوصاً کراچی کی بریانی کے شائقین کے لیے ایک دلچسپ اضافہ قرار دیا۔تقریب میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کی شرکت نے بھی خصوصی توجہ حاصل کی۔ اسی طرح ممتاز قانون دان طاہر انصاری نے بھی تقریب میں شرکت کی اور افتتاحی سرگرمی میں حصہ لیا۔اس موقع پر کاروباری شخصیات اور کمیونٹی کے افراد نے بریانی والا کی انتظامیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا -اس موقع پر چیف ایگزیکٹو سالیسٹر عبدالحسیب کا کہنا تھا کہ مانچسٹر میں بریانی والا کے آغاز کے ساتھ مقصد صرف ایک نئی فوڈ برانچ قائم کرنا نہیں بلکہ پاکستانی خصوصاً کراچی کے روایتی ذائقے کو برطانیہ میں مزید لوگوں تک پہنچانا بھی ہے یہاں پر بریانی کے ساتھ گرل فوڈ – بھی دستیاب ھو گا بریانی والا کی نئی برانچ کا افتتاح مانچسٹر میں پاکستانی فوڈ بزنس کے حوالے سے ایک نئی پیش رفت کے طور پر سامنے آیا ہے۔ وِلمزلو روڈ پر قائم یہ برانچ اب مانچسٹر کے رہائشیوں کو کراچی طرز کی بریانی کا ذائقہ فراہم کرے گی۔
