
پاکستانی قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل Manchester Consular Association کے صدر منتخب
مانچسٹر: قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، مانچسٹر کے مطابق قونصل جنرل پاکستان مسٹر امتیاز فیروز گوندل کو 7 اکتوبر 2026 کو منعقد ہونے والے Manchester Consular Association (MCA) کے سالانہ اجلاس میں سال 2026–2027 کے لیے صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔
اس موقع پر اوپن کچن مانچسٹر کے CEO محمد شہزاد علی مرزا، ڈائریکٹر حفیظ چوہان، صدر محمد عامر، اردو گلوبل ڈائریکٹر نغمانہ کنول شیخ، UG Art & Culture کی صدر صابرہ ناہید چوہدری، UG Women’s Wing کی صدر شبانہ اقبال، Care for Community کے سیکرٹری راجہ محمد خورشید، اوپن کچن مانچسٹر فوڈ بینک کے منیجر محی الدین چیمہ، Care for Community کے ٹرسٹی حاجی عبدل رفیق، حاجی شبیر احمد، سید سجاد حیدر شاہ کاظمی اور دیگر عہدیداران نے مسٹر امتیاز فیروز گوندل کو دلی مبارکباد پیش کی۔
مبارکباد دینے والوں میں صحبت علی، عبدالرزاق، سجاد شاہ، غلام حسین، مشعل عقیل پنکی اور شایستہ وسیم بھی شامل تھے۔
تمام عہدیداران نے امید ظاہر کی کہ مسٹر امتیاز فیروز گوندل کی قیادت میں Manchester Consular Association کے ذریعے مختلف ممالک کے قونصل خانوں، کاروباری حلقوں، ثقافتی اداروں اور کمیونٹی تنظیموں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
محمد شہزاد علی مرزا، CEO Open Kitchen Manchester نے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے اور Greater Manchester میں بین الاقوامی تعاون، ثقافتی روابط اور کمیونٹی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔
اوپن کچن مانچسٹر، اردو گلوبل، UG Art & Culture، UG Women’s Wing اور Care for Community کی جانب سے مسٹر امتیاز فیروز گوندل کو Manchester Consular Association کا صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کی گئیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں اپنی نئی ذمہ داری میں کامیابی عطا فرمائے اور پاکستان اور Greater Manchester کے درمیان تعلقات اور کمیونٹی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی توفیق دے۔ آمین۔
