فینکس گروپ کا النور میڈیکل سینٹر کا دورہ

Spread the love


12 اکتوبر: فینکس گروپ کی لیڈر بشریٰ انور کی قیادت میں اراکین صابرہ ناہید، سیما شیخ، روبینہ راجہ اور ناہید آغا نے النور میڈیکل سینٹر کی مالک زاہدہ خان کی دعوت پر سینٹر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر زاہدہ خان کے شوہر نے وفد کو سینٹر کے انتظامات، طبی سہولیات اور عملے کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفد نے مریضوں کے لیے منظم نظام، ڈاکٹروں کی خدمات اور مفت ادویات کی فراہمی کو سراہا۔ سینٹر میں جنرل فزیشنز اور ہفتے میں دو دن گائناکالوجی کی سہولت بھی موجود ہے۔
وفد کو بتایا گیا کہ ایک دوسرے پسماندہ علاقے میں بھی اسی طرز کا میڈیکل سینٹر قائم کیا گیا ہے، جہاں دونوں مراکز میں روزانہ تقریباً 50 سے 90 مستحق مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے اور انہیں مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں