ضلع رحیم یار خان کی وکلاء برادری میں بڑی پیش رفت: “چوہدری گروپ آف لائرز” کا قیام، معروف قانون دانوں کا تاریخی خطاب

Spread the love

رحیم یار خان

(ڈویژنل بیورو چیف
– میاں طالب حسین)
ضلعی وکلاء برادری کے اتحاد، پیشہ ورانہ وقار، قانون کی بالادستی اور وکلاء کی فلاح و بہبود کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک نئے اور طاقتور فعال وکلاء گروپ “چوہدری گروپ آف لائرز” کے باضابطہ قیام کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ اس نئے گروپ کے قیام سے ضلعی سیاست اور وکلاء حلقوں میں خوشگوار تبدیلی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مرکزی قیادت کا کلیدی کردار:
گروپ کی سرپرستی اور بطور چیرمین کے لیے سینئر قانون دان چوہدری نثار احمد ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کو منتخب کیا گیا ہے۔ چوہدری نثار احمد ایڈوکیٹ کا شمار خطے کے انتہائی فعال، مخلص اور سرکردہ رہنماؤں میں ہوتا ہے، جن کی وکلاء برادری کے حقوق کی جنگ، بار کے وقار کی بحالی اور ینگ لائرز کی سرپرستی کے حوالے سے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انہوں نے وکلاء کے اتحاد اور فلاح کے لیے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور ان کی قیادت اس گروپ کو مضبوط اور فعال بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔
اسی طرح گروپ کے چیئرمین کی ذمہ داری ضلع رحیم یار خان کے نامور و ممتاز قانون دان چوہدری نثار احمد ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کے سپرد کی گئی ہے۔گروپ کے لیے ملک ساجد فیروز ایڈوکیٹ ہائی کورٹ سپریم کورٹ نے خصوصی طور پر دعا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں