چودھری یاسین خان نے مانچسٹر میں BeHive Expo 2027 کی لانچنگ تقریب، کا انعقاد کیا

Spread the love

پاکستان اور برطانیہ کی ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیت سرور کیانی اور ماہر تعلیم اور کالجز کے سی ای او چودھری یاسین خان نے مانچسٹر میں BeHive Expo 2027 کی لانچنگ تقریب، کا انعقاد کیا


مانچسٹر عارف چودھری
جس میں عالمی کاروباری روابط کے فروغ پر زور دیا گیا برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں بین الاقوامی کاروباری نمائش BeHive Expo 2027 کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پرسرور کیانی اور چودھری یاسین خان کا کہنا تھا کہ آج کی تقریبا کا مقصد پاکستان برطانیہ اور عالمی منڈیوں کے درمیان کاروباری روابط کو مضبوط بنانا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ اس اقدام کو کاروباری برادری کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے اور بین الاقوامی تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔مانچسٹر میں بین الاقوامی کاروباری نمائش BeHive Expo 2027 کی لانچنگ تقریب کا انعقاد رائل نَواب پیرامڈ کے اورین سوئٹ میں کیا گیا۔

BeHive Expo 2027 کو برطانیہ اور عالمی منڈیوں کے درمیان کاروباری تعلقات مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔ اس نمائش کا بنیادی مقصد کاروباری رہنماؤں، تاجروں، برآمد کنندگان اور سرمایہ کاروں کو ایک دوسرے کے قریب لانا اور باہمی تعاون کے نئے امکانات پیدا کرنا ہے۔

اس اقدام کے ذریعے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد کو اپنے تجربات، کاروباری صلاحیتوں اور مواقع کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کا موقع فراہم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔مقررین جن میں ڈے ایم ٹی وی اور ایزی منی کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت ملک – سابق ایم پی اے فیصل رشید – کونسلر شہباز سرور – انٹر نیشنل پروموٹر ذولفقار مہر – کمیونٹی لیڈر رضیہ چودھری – ٹی وی اینکر ثمینہ خان۔ نے آج کے کامیاب لانچنگ پروگرام کرانے پر سرور کیانی اور یاسین کو مبارکباد دی انکا مزید کہنا تھا کہ اپریل 2027 Behive expo اکامیاب ھوگا جس میں پاکستان کی پچاس سے زیادہ کمپنیاں۔ اپنی مصنوعات کے سٹال لگائیں گی جس کا فائدہ اپنے ملک پاکستان کو ھو گا
BeHive Expo 2027 توقع کی جا رہی ہےکہ یہ پاکستان -برطانیہ اور عالمی کاروباری برادری کے درمیان تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیدا کرنے میں کردار ادا کرے گی۔ اب اس منصوبے کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ یہ پلیٹ فارم کاروباری روابط کو عملی شراکت داریوں اور ٹھوس تجارتی مواقع میں کس حد تک تبدیل کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں